کانوڑیوں اورمہاراشٹرکے پرتشدداحتجاج کے واقعات پر سپریم کورٹ سخت ،بتایا،سنگین حالات

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 11th August 2018, 1:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:10/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران نجی اور عوامی املاک کونقصان پہونچانے کے واقعات کوبہت سنگین بتاتے ہوئے آج کہاہے کہ وہ قانون میں ترمیم کے لیے حکومت کا انتظار نہیں کرے گا۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجی وائی چندرچوڑ کی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں ہدایات جاری کی جائیں گی۔اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے بینچ سے کہا کہ اس طرح کی بغاوت اور فسادات کے واقعات کے معاملے میں علاقے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جیسے حکام کی جوابدہی مقرر کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی نہ کسی حصے میں تقریباََہر ہفتے ہی پرتشدد احتجاج اور فسادات کے واقعات ہو رہے ہیں۔انہوں نے مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج کے پس منطرمیں عدالت کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہوئے تشدد اور اب حال ہی میں کانوڑیوں کے ملوث ہونے والے پرتشدد واقعات کا خاص طور پر ذکر کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ فلم ’’پدماوت‘‘جب ریلیز ہونے والی تھی تو ایک گروپ نے کھلے عام اہم اداکارہ کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی لیکن کہیں کچھ نہیں ہوا۔کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔اس پربنچ نے وینو گوپال سے کہاکہ تو پھر اس بارے میں آپ کا کیا مشورہ ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری کا تعین کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہی غیر قانونی تعمیرات اس وقت رک گئی تھیں جب یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ اس طرح کی تعمیر کے لیے متعلقہ علاقے کے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کی جوابدہی ہوگی۔وینو گوپال نے کہا کہ حکومت اس طرح کے احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنے پر غور کر رہی ہے اور عدالتوں کو اس کے مناسب قانون میں تبدیلی کی اجازت دینی چاہیے۔اس پر، بنچ نے تبصرہ کیاکہ ہم ترمیم کا انتظار نہیں کریں گے۔یہ سنگین صورت حال ہے اوریہ بندہوناچاہیے۔بنچ نے اس کے بعد کوڈگللور فلم سوسائٹی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر تفصیلی حکم سنائے گی۔عرضی میں عدالت کے 2009کے فیصلے میں دی گئیں ہدایات کونافذ کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس فیصلے میں نیالی نے کہا تھا کہ وبھنن مسائل پر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران نجی اور عوامی املاک کونقصان ہونے کی صورت میں اس کے لیے آرگنائزر ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔بنچ نے احتساب کا تعین کرنے کے لیے ایسے احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوگرافی کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...