میگھالیہ کے امروئی ایئر پورٹ کا معاملہ، انڈی گو اور اسپیس جیٹ کو عدالت عظمیٰ سے راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 10:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میگھالیہ کے امرئی ایئر پورٹ کے معاملہ میں انڈی گو اور اسپیس جییٹ کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے ڈی ڈی سی اے ایئر لائنز کو 14 دسمبر تک تاریخ بتانے کو کہا تھا کہ کب سے یہ سروس شروع ہوگی۔سپریم کورٹ میگھالیہ کے امروئی ایئر پورٹ کے معاملے میں انڈگو اور اسپیس جیٹ کی عرضی پر سماعت کر رہا ہے۔دونوں نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ انڈ ی گو کی جانب سے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو بتایا گیا کہ امروئی ایئرپورٹ کو لے کر ہائی کورٹ از خود نوٹس لے کر سماعت کر رہا ہے۔ہائی کورٹ نے پوچھا ہے کہ ایئرپورٹ کس تاریخ سے خدمات کا آ غاز کرے گا اور دہلی و امروئی ایئر پورٹ کے درمیان ہوائی جہازسروس کب شروع ہوگی۔ دراصل میگھالیہ ہائی کورٹ نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا سے پوچھا تھا کہ امروئی ایئرپورٹ کب سے شروع ہو جائے گا۔ اس کی تاریخ بتائی جائے ۔ میگھالیہ ہائی کورٹ نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا سے پوچھا تھا کہ دہلی سے امروئی ایئر پورٹ کے لیے ہوائی جہاز کب سے پرواز شروع ہوگی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ڈی ڈی سی اے اور ایئر لائنز کو کہا تھا کہ یہ ہوائی جہاز سروس 15 دسمبر سے شروع ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ ابھی ایئرپورٹ پوری طرح تیار نہیں ہے اور وہاں فائر بریگیڈ کے انتظام بھی نہیں ہیں، ایسے میں وہاں سے سروس ابھی شروع نہیں ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔