بابری مسجد تنازعہ: خصوصی جج کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  سپریم کورٹ نے اجودھیا میں بابری مسجد منہدم کئے جانے کے معاملے کی سماعت کر نے والے اسپیشل جج سریندر کمار یادو کی درخواست پر پیر کے روز اتر پردیش کی حکومت سے جواب طلب کیا۔

سریندریادو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کے مقدمے کی سماعت مکمل کئے جانے تک متعلقہ جج کو ٹرانسفر نہیں کئے جانے کا عدالت کا حکم ان کے پروموشن میں آڑے آ رہا ہے۔

درخواست گزار نے جج نے عدالت عظمی سے اپنے حکم کو بدلنے اور الہ آباد ہائی کورٹ کو انہیں ضلع جج کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت عظمی نے پوچھا کہ وہ کس طرح سے دو سال کے مقررہ وقت میں مقدمے کی سماعت مکمل کریں گے۔

عدالت عظمی نے سریندر یادو کی عرضی پر یوگی حکومت کے علاوہ الہ آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مہربند لفافے میں جوابی حلف نامہ دائر کرنے کو کہا ہے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ ایک جون کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ججوں کے ٹرانسفر اور پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس میں سریندریادو کا بھی پروموشن کے ساتھ ساتھ ٹرانسفر کا کیا گیا تھا۔ انہیں بدایوں ضلع و سیشن جج مقرر کیا گیا تھا، لیکن اسی دن ایک دوسرا نوٹیفکیشن کیا گیا اور اس میں ان کا ٹرانسفر اور پروموشن اگلے حکم تک منسوخ کر دیا گیا۔

عرضی گزار جج سریندریادو کا کہنا ہے کہ وہ8 جون، 1990 کو جوڈیشیل مجسٹریٹ مقرر ہوئے تھے۔ 28 سال کا ان کا بے داغ کیریئر ہے۔ انہوں نے ایمانداری اور خلوص سے کام کیا ہے۔ اب وہ اپنی سروس پوری کر کے ریٹائرمنٹ کے مقام پر پہنچنے والے ہیں۔ ان کے ساتھ مقرر ہونے والے ساتھی اور جونیئر جج صاحبان ضلع جج کے عہدے تک پہنچ چکے ہیں، لیکن ان کا پروموشن مسترد کردیا گیا ہے۔ وہ اب بھی ایڈیشنل ضلع و سیشن جج (اجودھیا کیس) عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

 اچانک لکھنؤ پی جی آئی پہنچے ملائم سنگھ،چیک اپ کے بعد ہسپتال سے چھٹی

 سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور مین پوری سے اتحاد کے امیدوار ملائم سنگھ یادو کو لکھنؤ پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں باقاعدہ طبی معائنہ کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ہسپتال سے نکل کر وہ لکھنؤ میں واقع اپنے رہائش گاہ گئے۔پتہ چلا ہے کہ ان کی کچھ چیک اپ کی گئی تھیں جن میں ایم آر ...

پی ایم مودی پر بنی بایوپک فلم پر پابندی جاری، سپریم کورٹ نے کہا، ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے

وزیر اعظم مودی پر بنی بایوپک فلم پر روک جاری رہے گی۔انتخابات کے دوران فلم کے ٹریلر دکھانے پر بھی پابندی رہے گی۔سپریم کورٹ نے فلم پروڈیوسرکی عرضی مسترد کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی پابندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے فیصلے پر مہر ...

امیٹھی میں راہل گاندھی کو جتانے کے لیے ایس پی اور بی ایس پی لیڈروں سے بھی رابطہ: ذرائع

بی جے پی کی طوفانی انتخابی مہم کا سامنا کر رہی کانگریس امیٹھی میں پارٹی صدر راہل گاندھی کوفرق سے جیت دلانے کے لیے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔یہاں مسئلہ 2014 عام انتخابات میں اس وقت پیدا ہوا جب بی جے پی نے امیٹھی میں راہل کے خلاف اسمرتی ایرانی کو اتارا۔نئی امیدوار نے اس وقت کے کانگریس ...

آسارام کے بعد بیٹا نارائن سائی بھی عصمت دری کا مجرم قرار، آشرم کی لڑکی نے درج کرایا تھا کیس

آسارام کے بیٹے نارائن سائی پر بھی عصمت دری کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔سورت سیشن کورٹ نے نارائن سائی کو عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔سزا کا فیصلہ 30 اپریل کو ہوگا۔نابالغہ سے عصمت دری کے الزام میں باپ آسا رام پہلے سزا کاٹ رہے ہیں۔نارائن سائی پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون پر ...

سیمی فائنل میں ہار چکی ہے مودی شاہ کی جوڑی: بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے لوگ نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو الیکشن جیتنے کی مشین بتاتے ہیں لیکن یہ مشین سیمی فائنل میں فیل ہو چکی ہے بگھیل نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی الیکشن جیتنے مشین ...

راہل گاندھی کے تمام مودی کو چور کہنے کے معاملے میں سشیل مودی نے درج کروایا بیان

راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزتی کیس کے سلسلے میں جمعہ کو یہاں ایک عدالت کے سامنے پیش ہوئے بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ کانگریس صدر نے یہ تبصرہ کرکے ان کی شبیہ خراب کی ہے کہ تمام چوروں کا لقب مودی کیوں ہے؟ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے عدالت سے درخواست کی کہ گاندھی ...