سپریم کورٹ نے دہلی سمیت چھ ریاستوں پر جرمانہ عائد کیا
نئی دہلی،04؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے سرکاری اسکولوں میں مڈ ڈے میل اسکیم کے نفاذ اور حفظان صحت کی نگرانی کے لئے ایک چارٹ کے ساتھ آن لائن لنک دینے میں ناکامی پر دہلی سمیت چھ ریاستوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔سپریم کورٹ نے دہلی، اروناچل پردیش، اڑیسہ، بہار، میگھالیہ اور جموں و کشمیر ریاست پر جرمانہ عائد کیا ہے۔سپریم کورٹ نے دہلی پر دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔سپریم کورٹ نے جرمانے کی رقم کو سپریم کورٹ لیگل ایڈ میں جمع کرانے کے لئے کہا ہے۔سپریم کورٹ مڈ ڈے میل کے سلسلے میں این جی او انٹرنیشنل انسانی حقوق کی نگرانی کونسل کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔