جے پی ایسوسی ایٹس کو 10مئی تک سپریم کورٹ میں جمع کرانے ہوں گے 200کروڑ روپے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 9:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،21؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سرمایہ کاروں کی رقم کو دوسرے پروجیکٹس میں لگانے اور فلیٹ کے بروقت الاٹمنٹ نہ کرنے کے معاملے میں پھنسے جے پی ایسوسی ایٹس کو اب 10 مئی تک 200 کروڑ روپے جمع کرانے ہوں گے۔بدھ کو سپریم کورٹ نے جے پی ایسو سی ایٹس لمیٹڈکو 15 اپریل اور 10 مئی کو 100-100 کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے جے اے ایل سے کہا کہ وہ رقم کی واپسی حاصل کرنے کے خواہاں تمام مکان خریداروں کے منصو بہ در منصوبہ چارٹ جمع کرائیں تاکہ انہیں رقم واپس کیا جا سکے۔جے اے ایل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اسے 2017-2018 میں 13,500 فلیٹ کے لئے قبضہ سرٹیفکیٹ ملے، وہیں آٹھ فیصد مکان خریداروں نے رقوم کی واپسی کا اختیارات منتخب کیا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ رقوم کی واپسی کا اختیار منتخب کرنے والے مکان خریداروں کو ریئل اسٹیٹ فرم کی طرف سے کوئی ای ایم آئی ادائیگی ڈیفالٹ کا نوٹس نہ بھیجی جائے۔اس سے پہلے، نومبر 2017میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے گھر خریدنے والوں کو جے پی گروپ کی جانب سے 2ہزار کروڑ روپے کی رقم کو واپس نہ کئے جانے کو لے کر سخت رد عمل کا اظہارکیا تھا۔اس وقت چیف جسٹس نے ہلکے لہجے میں کہا تھاکہ اچھے بچے بن کر پیسے جمع کر دو۔سپریم کورٹ میں اس معاملے پر اگلی سماعت 16اپریل کو ہوگی۔چونکہ ایک دن پہلے 15 اپریل تک جے پی گروپ کو 100کروڑ روپے کی پہلی قسط جمع کرا دینا ہے تاکہ اگلی سماعت میں کورٹ کی نظر اس پر بھی رہے ۔اسی کی بنیاد پر اس کا اگلا فیصلہ آئے گا۔تب سپریم کورٹ جے پی سے ملے پیسے کو فروخت کرنے والوں کے درمیان تقسیم کا فیصلہ دے سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے جے پی اسوسیٹس کے ڈائریکٹرز کے جائیداد بیچنے پر روک لگا دی تھی۔ تب عدالت نے جے پی گروپ کی جانب سے جمع کرائی گئی 275 کروڑ روپے کی رقم کو قبول کر لیا تھا۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈیوای چندرچوڑ کی تین رکنی بنچ نے تمام 13ڈائریکٹرز کی ذاتی جائیدادکو فریج کرلیا۔دراصل کیس نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں جے پی گروپ کے الگ الگ منصوبوں سے منسلک تقریبا 30 ہزار خریداروں کو وقت پر فلیٹ نہیں دینے کا ہے۔ستمبر 2017 میں نیشنل کمپنی لاء ٹربیونل کی الہ آباد بنچ کی جانب سے 10 اگست کو ہی کمپنی کو دیوالیہ زمرے میں ڈالنے کا حکم دیا گیا تھا۔اس حکم کے بعد ان گاہکوں کی تشویش بڑھ گئی تھی، جنہوں نے زیر تعمیر فلیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے اور اب تک انتظار کر رہے ہیں۔اس میں جے پی گروپ کی بلڈر کمپنی جے پی انفرا کو دیوالیہ قرار دینے کے عمل پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...