سپریم کورٹ کی یوگی حکومت کو پھٹکار، کہا دنیا میں تاج محل ایک ہی ہے، دوبارہ نہیں بنے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے تاج محل کے ارد گرد ملٹی لیول پارکنگ بنانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک پٹیشن پر سماعت کے دوران کہا کہ تاج محل ایک ہی ہے۔ ایک بار تباہ ہوگیا تو پھر یہ دوبارہ نہیں بنے گا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل کے 500میٹر کے دائرہ میں گاڑیوں کے چلنے پر پابندی جاری رہے گی۔سپریم کورٹ نے تاج محل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تاج ٹریپوزیم زون (ٹی ٹی جیڈ) کی حفاظت کے لئے یوپی حکومت کی منصوبہ بندی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ یوپی حکومت نے تاج محل کے محفوظ علاقوں میں کثیر سطحی پارکنگ بنانے کے لئے 11 درختوں کو کاٹنے کے لئے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے یو پی حکومت سے کہا کہ آگرا میں آلودگی اعلی سطح پر ہے، ایسے میں یو پی حکومت کو اس طرح کے تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے یوپی حکومت سے کہاکہ آپ کے لئے تاج محل کی حفاظت کے لئے کوئی طویل مدتی منصوبہ نہیں ہے، یہی سب سے بڑی پریشانی ہے۔بتا دیں کہ یوپی حکومت تاج محل کے مشرقی گیٹ سے 1کلومیٹر دور کثیر سطحی پارکنگ بنوانا چاہتی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم کسی تعمیراتی کام کے خلاف نہیں ہیں، لیکن تعمیراتی کام اور ماحول میں توازن برقرار رکھنا چاہئے۔ عدالت نے ٹی ٹی زیڈ اتھارٹی کو سمن بھیج کر جواب مانگا ہے۔ عدالت اس معاملے پر صرف اتھارٹی کے جواب سے مطمئن ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔بتا دیں کہ یوپی حکومت تاج محل کے مشرقی گیٹ سے 1 کلومیٹر دور کثیر سطحی پارکنگ بنوانا چاہتی ہے۔ حکومت نے دلیل دی ہے کہ پارکنگ کی کمی کی وجہ سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ ہو رہا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اس کا بندوبست کر سکتے ہیں بس قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔