سوُپاّڈیم پوری طرح بھر جانے کے لئے باقی ہے صرف 10فٹ گنجائش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار10؍اگست (ایس او نیوز) امسال بہت ہی عمدہ پیمانے پر بارش برسنے کی وجہ سے ریاست کے سیع ترین سُوپا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد پوری ہونے میں ابھی صرف 10فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس مرتبہ بجلی کی پیداوار بھی اپنی مقررہ حد سے زیادہ کی گئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق سوپّا ڈیم میں ذخیرۂ آب کی زیادہ سے زیادہ حد 564میٹر ہے۔ جمعرات کے دن تک یہاں پانی کی سطح 554میٹر کے نشان کو چھو چکی تھی۔ جبکہ پانی کا بہاؤ 12818کیوسیکس ہوگیا ہے۔ سوپّا ڈیم کی تعمیر کو 31سال بیت چکے ہیں۔ اس عرصے میں صرف دو مرتبہ یہ ڈیم پوری طرح بھر گیا تھا۔ پہلی مرتبہ 27اگست1994کو اور دوسری مرتبہ 4اگست2006کو پانی کا ذخیرہ اپنی آخری حد کو چھو گیا تھاجس کی وجہ سے زائدسے پانی ڈیم سے باہرچھوڑنا پڑا تھا۔سال 20011,2007اور2014میں ڈیم کے اندر پانی کا ذخیرہ پوری طرح بھرنے کے قریب پہنچا تھا۔

یہاں بجلی تیار کرنے کے د و پلانٹس موجود ہیں جس میں ہر پلانٹ 50میگا واٹ بجلی تیار کرنیکی اہلیت رکھتا ہے۔ اپریل سے جولائی تک بجلی تیار کرنے کا نشانہ 82ملین یونٹس ہے۔ لیکن امسال اس نشانے کو پار کرتے ہوئے اب تک 99.18ملین یونٹس بجلی تیار کی جاچکی ہے۔بجلی گھر کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر شیو لنگیا نے بتایا کہ سوپّا ہائیڈرو پاور پلانٹ کو حفاظتی پہلو سے دو مرتبہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...