دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سندربن میں انفراریڈکھمبے اور اسمارٹ سینسرلگیں گے

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 14th June 2017, 5:39 PM | ملکی خبریں |

کولکا تہ، 13؍جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کے سندربن میں بنگلہ دیش کے ساتھ لگتی ندی کے کنارے پر جلد ہی انفراریڈ ستون اور اسمارٹ سینسرس لگائے جائیں گے، تاکہ مسلسل ہونے والی دراندازی اور اسمگلنگ کو روکا جا سکے ۔بی ایس ایف نے کہا کہ انفراریڈ کھمبے اور اسمارٹ سینسرس سرحد پار سے جرائم کے بڑھتے ہوئے مسئلہ کا تکنیکی جواب ہے۔بی ایس ایف، جنوبی بنگال نے کہا کہ ان آلات کو پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے اور اگلے تین مہینوں میں مانسون ختم ہو جانے کے بعد ان آلات کوچالو کر دیا جائے گا۔

بی ایس ایف کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کوبتایا کہ یہ شروع میں یہ منصوبہ سرحد پر تین چار کلومیٹر تک کے علاقے میں شروع کیا جائے گا ۔افسر نے کہاکہ یہ منصوبہ اگلے تین ماہ میں شروع ہو جائے گا، کیونکہ ہم مانسون کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے بعد ہم دسمبر تک ان آلات کا جائزہ لیں گے،اگر ہر چیز ٹھیک رہی تو نیا سسٹم جنوری 2018سے مستقل طور پر شروع جائے گا۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق، فی کلومیٹر کے لیے انفراریڈ کھمبے کو نصب کرنے پر تقریبا 25-30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔بی ایس ایف کے ایک دیگر اہلکار نے کہاکہ حالانکہ فنڈ ہمیشہ تشویش کا موضوع ہوتا ہے، لیکن ہم سرحد پر 3-4کلومیٹر تک دائرے کو بڑھائیں گے جہاں مشکل حالات والا علاقہ ہونے کی وجہ سے صحیح طریقے سے باڑبندی نہیں کی گئی ہے، 4096کلومیٹر والی ہندوستان-بنگلہ دیش کی سرحد کی 2216.7کلومیٹرعلاقہ مغربی بنگال میں ہے، جس میں سے 300کلومیٹرسندربن میں بنگلہ دیش کے ساتھ لگتی ساحلی سرحد ہے۔

افسر نے کہاکہ انفراریڈ کھمبے اور اسمارٹ سینسرکی سیٹلائٹ پرمبنی سگنل کمانڈ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، اس میں رات کے وقت اور کہرے میں بھی نظر رکھنے والے آلات ہوں گے۔سینسر کے بجتے ہی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کو الرٹ مل جائے کا۔ہندوستان -پاکستان سرحد پر نیم فوجی دستوں فرہین لیزر وال ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اور انہیں سرحد کے بہتر انتظام سے کئی فائدے ہوئے ہیں۔بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق، انفراریڈ اور اسمارٹ سینسر لگانا ہندوستان -بنگلہ دیش سرحد پر سخت چوکسی برتنے کے مرکز کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ایسی خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد اور ملک مخالف عناصر بغیر باڑبند ی اور ساحلی سرحد کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ اور بی ایس ایف نے گزشتہ سال جنوری میں پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے بعد سے مغربی سرحد پر لیزر وال لگانے کے کام کو تیز کر دیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...