مغربی بنگال : گرمی کی چھٹی میں10دن کی توسیع
کولکاتہ18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کولکاتہ اورآس پاس علاقے میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا ہے اس کی وجہ سے شاہراہ پر چلنا مشکل ہے اوراگلے دو دن تک بار ش کا امکان بھی نہیں ہے۔ایک مہینے کی گرمی کی چھٹی کے بعد آج سے تمام اسکول کھل گئے ہیں تاہم موسم کی شدت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے ہچکچارہے ہیں۔اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے گرمی کی تعطیل میں 30جون تک توسیع کردی ہے۔