سولیا:اسکول بس کی زد میں آنے والی6سالہ طالبہ ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2018, 12:15 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سولیا14؍فروری (ایس او نیوز) اسکول بس سے گھرواپسی کے بعد حادثاتی طور پر اسی بس کے ٹائروں کے نیچے کچل جانے سے ایک 6سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی کانام اگنیا بالوجو فرسٹ اسٹانڈرڈ کی طالبہ تھی۔ جب وہ اسکول بس سے نیچے اتری اور اپنے گھر کی طرف آگے بڑھنے ہی والی تھی تواسے یاد آیا کہ اس نے اپنا لنچ باکس بس میں ہی چھوڑ دیا ہے۔ اس نے پلٹ کر بس میں موجود اپنے ساتھی طلباء کو آواز دی کہ کوئی اسے کھڑکی سے لنچ باکس لوٹا دے ۔ کچھ طلبا نے جب لنچ باکس اس کی طرف بڑھا یا اور وہ لپک کر باکس لینے کی کوشش کررہی تھی توبے خبر ڈرائیور نے بس آگے بڑھا دی اس وقت اگنیا اپنا توازن قائم نہ رکھتے ہوئے نیچے گرپڑی اور بس کے ٹائروں کے نیچے دب گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی اگنیا کو پہلے سولیا کے ایک اسپتال لے جایا گیاپھراس کے بعد مزید علاج کے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا،لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔کہا جاتا ہے کہ سنگل ڈور اسکو ل بس میں کوئی کنڈکٹر یا آیا کا انتظام نہیں تھا جوبچوں کی نگہداشت کے ضروری ہوتا ہے۔اس تعلق سے پولیس نے شکایت درج کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...