مینگلور کے قریب سولیا ندی میں کودنے والے کنڈکٹر کا کوئی پتہ نہیں چلا۔۔۔تلاش جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 3:17 PM | ساحلی خبریں |

سوُلیا 27/ستمبر(ایس او نیوز) گذشتہ روز خاتون مسافربس کنڈیکٹر کے درمیان  ٹکٹ کے باقی پیسے واپس لینے کے موضوع پر ایک سو او رپانچ سو روپے کے نوٹ کا تنازعہ کھڑا ہواتھا جس کے بعد بس کنڈکٹر نے چلتی بس سے کماردھارا ندی میں کودکر خود کشی کی تھی۔ مگر تلاش بسیار کے بعد بھی کنڈکٹر کا کوئی پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ ماہر غوطہ خور اور فائر بیگیڈ کے افسران بوٹ پر سوار ہوکر ندی کا کونہ کونہ چھان رہے ہیں مگر اس کی تلاش میں سب سے بڑی رکاوٹ گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی تیز بارش ثابت ہورہی ہے۔  کیونکہ جنگلوں میں بارش کے بعد ندی میں طغیانی جیسی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

 ادھر خودکشی کرنے والے کنڈکٹر دیوداس کے رشتے دار، سوشیل ورکرز، پنچایت ممبران وغیرہ نے الزام لگایا ہے کہ ریزگاری کے معاملے میں خاتون کے ساتھ ہونے والی تکرار کی وجہ سے اپنی جان دینے کی بات صحیح نہیں لگتی بلکہ اس معاملے کو پولیس اسٹیشن لے جانے پر وہاں پر موجود کانسٹیبلوں نے اس کے ساتھ جو ہتک آمیز رویہ اختیار کیا تھا اس سے دل برداشتہ ہوکر دیوداس نے ندی میں چھلانگ لگائی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ دیوداس بڑا ہی شریف اور بااخلاق انسان تھا اور ضابطے کی پابندی اس کے مزاج کا حصہ تھی۔ لیکن پولیس اسٹیشن میں بڑے افسر کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر اس کے کپڑے اتارے گئے اور نہایت برا سلوک کیا گیا جس سے اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور اس نے اسی ذلت آمیز سلوک کی وجہ سے انتہائی اقدام کیا ہے۔خوداس کے بیٹے پون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ انتہائی ایماندار شخص تھا اور اپنے بچوں کو بھی ہمیشہ ایمانداری اور اخلاق و کردرا کی بلندی کا سبق دیا کرتا تھا۔پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اصل حقیقت پر سے پردہ اٹھ سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...