سلیمانی عراق وشام میں ہماری تمام فورسز کی قیادت کر رہے ہیں: ایران

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 8:48 PM | عالمی خبریں |

تہران،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف جنرل احمد رضا بوردستان نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی عراق اور شام میں ایران کی تمام فورسز کی قیادت کررہے ہیں۔پاسداران انقلاب کی مقرب نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل بوردستان نے کہا کہ شام و عراق میں لڑنے والے افغان جنگجو ہوں یا، پاسداران انقلاب، سرکاری فوج ہو یاعراقی ملیشیا سب جنرل سلیمانی کے نیچے کام کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں احمد رضا بوردستان نے کہا کہ ایران فوج کی ’گرین کیپ‘ کے نام سے مشہور ایلیٹ فورسز کے اہلکار بریگیڈ 65 کے کمانڈوز ہیں۔ اسی میں فاطمیون بریگیڈ بھی شامل ہے اور یہ سب شام میں اپنی مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایرانی فوجی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ بیرون ملک ہماری فوج القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں یا ان سے رابطے میں رہ کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے ملٹری اسلحہ ساز انجینیروں اور ٹیکنیکل ٹیم شام میں متاثرہ ٹینکوں کی مرمت کے لیے دمشق بھیجی۔ یہ ماہرین بھی جنرل سلیمانی کی نگرانی میں کام کررہے ہیں تاہم انہوں نے شام میں لڑاکا ایرانی فورسز کی موجودگی کی تردید کی۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ کے اہلکار شام میں گذشتہ تین سال سے C۔130 اور 747 طرز کے ہوائی جہازوں کو استعمال کررہے ہیں۔ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ عراق میں فیلق القدس اور جنرل قاسم سلیمانی کی زیرنگرانی الحشد الشعبی ملیشیا کو عسکری تربیت دی گئی۔ اس کیعلاوہ جنرل سلیمانی کی نگرانی میں شام میں لڑنے والی افغانی اور شامی ملیشیاؤں کو بھی عسکری تربیت دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔شام اور عراق میں ایرانی فوج اور جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں امریکی وزارت خزانہ نے پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اسے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام، عراق، یمن اور خطے کے دوسرے ملکوں میں مداخلت پر ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فوج قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔حال ہی میں ایرانی ذرائع ابلاغ میں ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقی کی تصاویر بھی شائع ہوئی ہیں جن میں انہیں جنر سلیمانی کے ہمراہ شام کیحلب شہر میں گھومتے دکھایا گیا ہے۔حلب میں ایک اجتماع سے خطاب میں جنرل باقری نے شامی اپوزیشن کو طاقت سے کچلنے کی دھمکی دی اور کہا کہ شام کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے پاسدران انقلاب کے جنرل عبداللہ خسروی شام میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ میجر جنرل عبداللہ خسروی پاسداران انقلاب کی’فاتحین‘ بریگیڈ کیسربراہ اور شام میں بسیج ملیشیا کی طرف سے بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے اجرتی قاتلوں کو عسکری تربیت فراہم کررہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...