فضائیہ کے لاپتہ لڑاکا طیارے کی تلاش جاری،کہیں سراغ نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2017, 10:14 PM | ملکی خبریں |

تیج پور/ گوہاٹی، 24 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ لڑاکا طیارے سکھائی 30 ایم کے آئی کی تلاش آج بھی جاری رہی۔ آسام سے کل پروازکرنے والا یہ طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا، اس کا ریڈیو رابطہ بھی ٹوٹ گیا تھا، طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے۔دفاعی ترجمان اور فوج کی چوتھی کور کے لیفٹیننٹ کرنل سبت گھوش نے بتایا کہ ان علاقوں میں تلاش مہم جاری ہے جہاں پر ہوائی جہاز کا سلونی باڈی فضائیہ اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹا تھا۔ یہیں سے طیارے نے کل صبح ساڑھے دس بجے پرواز بھری تھی۔لڑاکا طیارے نے سونت پور ضلع کے تیج پورمیں واقع سلونی باڈا فضائیہ اسٹیشن سے باقاعدہ تربیتی مشن کے تحت پرواز بھری تھی لیکن تیج پور سے تقریبا 60 کلومیٹر دور شمال میں طیارے سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔کرنل گھوش نے بتایا کہ لڑاکا طیارے کا پتہ لگانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ہیلی کاپٹرسے بھی تلاش جاری ہے۔
سونت پور ضلع کے ڈپٹی کمشنر منوج کمار ڈیکا نے کل تیج پور میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ فضائیہ اسٹیشن سے پروازکے ایک گھنٹے بعد طیارے کا ریڈار اور ریڈیو رابطہ ٹوٹ گیا۔ ہوائی جہاز سے آخری رابطہ اس وقت ہوا تھا جب ہوائی جہاز بسوناتھ ضلع کے سب ڈویڑن گوپور کے دبیا سے 60 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔ڈیکا نے بتایا کہ اپنی سطح پر مسلسل کوشش کرنے کے بعد فضائیہ نے لاپتہ طیارے کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوری طور پڑوسی ضلع انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔فضائیہ کے ذرائع نے بتایا کہ طیارہ ایس یو 30 ایم کے آئی کو تیج پور فضائیہ اسٹیشن پر 15 جون، 2009 کو اس وقت کے وائس چیف ایئر مارشل پی کے باربرا نے اپنے دور اقتدار میں تعینات کیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...