کابل ،خودکش دھماکے میں 16پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک
کابل 5جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کابل میں خودکش دھماکے میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت20 سے زائدافرد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے،ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ دار قبول کر لی ہے ۔ خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت اڑا لیا جب لوگ ایک احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔عینی شاہدین کے مطابق افغان حکام نے ہلاکتوں کے حوالے سے صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کئے ہیں ۔ واضح ہو کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دوردراز سنی گئی اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے ، تاہم حکام نے کسی طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔