کابل یونیورسٹی کے نزدیک خود کش دھماکے میں 26 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 1:12 PM | عالمی خبریں |

کابل21مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افغانستان کے دارالحکومت میں خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اْڑالیا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی افراد کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جب کہ ریسکیو ادارے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ادارے کے افسر کا کہنا ہے کہ 50 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ حملہ بڑا تھا۔ترجمان سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک خود کش دھماکا تھا تاہم ابھی تفتیشی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے۔تا دم تحریرکسی انتہا پسند جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔