سعودی وزارت دفاع پر داعش کے حملے کی سازش ناکام، متعدد خودکش بمبار گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 12:28 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کی خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بارودی جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم داعش کے یمن سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو دہشت گردی کی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گردی ریاض میں وزارت دفاع کی عمارت میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے دو سعودی شہریوں کو بھی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لیا ہے تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو بارودی جیکٹیں برآمد کی گئی ہیں جن میں سات سات کلو گرام بارود بھرا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نو دستی بم، آتشیں اسلحہ اور دستی ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ریاض کی الرمال کالونی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا بھی پتا چلا گیا جہاں مذکورہ دہشت گردوں کو بارودی جیکٹیں پہننے اور ان کے استعمال کی تربیت فراہم کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...