اُترکنڑا کے سُودّی ٹی وی نیوز چینل کے رپورٹرکی بائک درخت سے ٹکراگئی؛ رپورٹر کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th January 2018, 9:05 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 14/جنوری (ایس او نیوز)  سرسی سے ہانگل جانے کے دوران ایک کنڑا نیوز چینل کے رپورٹر کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ  ایک درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں موقع پر ہی اُس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ حادثہ اتوار کو ضلع ہاویری کے ہانگل کے قریب گُنڈورو نامی دیہات میں علی الصباح پیش آیا۔

سودّی نیوز چینل کا ضلع اُترکنڑا کا ٹی وی رپورٹر مونیش پوتّوراج  (28) سرسی میں سنیچر کو ہوئے ریاستی کنونشن "ہمارا دستور ہمارا فخر " کی کوریج کے بعد رات کو ہی اپنی رہائش گاہ گدگ ضلع کے  شرہٹی  تعلقہ کے  چھبّی دیہات  جانے کے لئے بائک پر نکلا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی بائک ایک تنگ موڑ پر بے قابو ہوگئی اور سڑک سے اُتر کر قریبی درخت سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مونیش کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہانگل پولس کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور ضروری کاغذی کاروائیوں کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مونیش ایک بہترین انسان: مونیش نہ صرف ایک بہترین انسان تھا، بلکہ ایک بہترین رپورٹر بھی تھا جو پورے ضلع اُترکنڑا کی خبرو ں کا احاطہ ایمانداری کے ساتھ  کرتا تھا۔  بھٹکل میں ساحل آن لائن کے ا یڈیٹر سمیت رپورٹروں سے بھی اچھے تعلقات تھے اور بھٹکل  میں کسی بھی طرح کی خبروں کے لئے   ساحل آن لائن سے برابر رابطے میں  رہتا تھا۔ اس کی اچانک موت پر ادارہ ساحل آن لائن نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے اُن کو صبر  کرنے کی تلقین کی ہے۔

مونیش کی میت کچروں کی گاڑی پر ڈال کر لے جانے پر رپورٹروں کی سخت ناراضگی:   مونیش کی موت  کے بعد اُس کی میت کو ایک کچرہ اُٹھانے والے ٹریکٹر پر ڈال کر لے جانے کی وڈیو سوشیل میڈیا میں  وائرل ہونے کے بعد ضلع بھر کے رپورٹروں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہانگل پولس نے اس کی نعش کو ایک کچرہ  لے جانے والے ٹریکٹر پر ڈال کر سرکاری اسپتال لے گئے تھے، جس پر سوشیل میڈیا میں پولس کی جم کر مذمت کی گئی  اور پولس کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی گئی  کہ وہ خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔ ایسے میں پولس کی طرف سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ہانگل میں میت لے جانے کے لئے کوئی متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً کچروں کو اُٹھانے والے ٹریکٹر پر ڈال کر میت اسپتال لے جائی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...