سوڈان میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
خرطوم،29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سوڈانی حکومت نے رواں برس جنوری سے اب تک دارفور کے علاقے جبل المارہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے کم از کم 30حملے کیے۔ انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم کے اندازوں کے مطابق ان کیمیائی ہتھیاروں کی زَد میں آ کر کم از کم 250افراد ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ میں سوڈانی سفیر عمر دھَب فضل محمد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کے پاس کسی قسم کے کوئی کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں۔