ایسی جھوٹی حکومت کبھی نہیں آئی ،اپوزیشن پوری طرح متحدرہے توبی جے پی اقتدارسے باہرہوگی،کولکاتہ مہاریلی میں برسے بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا اور ارون شوری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th January 2019, 2:43 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ:19/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ممتا بنرجی مودی حکومت کے خلاف ایک ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں کامیاب رہیں۔ملک کی 20مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو ایک اسٹیج پر دیکھا گیا ۔اس اسٹیج پرسابقہ بی جے پی حکومت میں وزیر رہے یشونت سنہا اور ارون شوری بھی شامل ہوئے ۔دونوں رہنماؤں نے ممتا کے اسٹیج سے مودی حکومت پر حملہ کیا۔یشونت سنہا نے اپوزیشن رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ مودی کو مسئلہ نہ بنائیں، مسئلہ کومسئلہ بنائیں۔وہیں ارون شوری نے اپوزیشن سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔یشونت سنہا نے ریلی میں کہا کہ وہ (حکمران پارٹی)کہتی ہے کہ مودی کو ہٹانے کے لئے ہم ساتھ ساتھ آئے ہیں لیکن مجھے یہاں بتانا کہ ہم مودی کو ہٹانے کے لئے نہیں ہیں۔سنہا نے کہا کہ یہ سوال کسی شخص کا نہیں ہے،یہ سوچ اور نظریات کا سوال ہے،ہم نظریہ اورسوچ کے خلاف احتجاج میں یہاں جمع ہوئے ہیں،آخری 56ماہ میں جو نقصان ہواہے،وہ جمہوریت کو ہوا ہے۔سابقہ بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر رہے یشونت سنہا نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں کسی بھی ادارے کو برباد کرنے کے لئے کوئی بھی کسرنہیں چھوڑی ہے،ہم جمہوریت کو بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔مودی ہمارے لئے ایک مسئلہ نہیں ہے لیکن مسائل کا مسئلہ ہے،وہ چاہتے ہیں کہ ہم مودی کو مسئلہ بنائیں، ہم مسئلہ کو مسئلہ بنائیں گے۔سابق مرکزی وزیر ارون شوروری نے کہا کہ اگر ہم اکیلے لڑیں گے تو مودی حکومت کو ملک کو برباد کرنے سے روک نہیں سکیں گے،اگر ہم گجرات میں ایک ساتھ لڑ رہے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔اسی طرح مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں متحدہوتے تواور بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بنگال کی شیرنی نے حزب اختلاف کو متحد کرنے کا کام کیا ہے۔ارون شوری نے کہاکہ کسی بھی حکومت میں رافیل کی طرح گھوٹالہ نہیں ہوا۔ایسی جھوٹ بولنے والی حکومت کبھی نہیں آئی۔اس حکومت نے ہرادارے کو برباد کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

پرینکا گاندھی نے ’شکتی‘ تنازعہ پر وزیر اعظم مودی پر کیا حملہ، کہا ’پی ایم مودی دھیان بھٹکانے میں ماسٹر‘

راہل گاندھی نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس ’شکتی‘ (طاقت) کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے لیے منفی حالات پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حملہ کیا اور ’شکتی‘ کو ’عورت‘ قرار دیتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے راہل ...