دبئی میں منعقدہ کینرا مسلم خلیج کونسل کے مشاورتی اجلاس میں ایمبولنس سروس اور آئی ٹی آئی کالج کے عنقریب افتتاح کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th October 2018, 11:37 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 5/اکتوبر (ایس او نیوز) حال ہی میں دبئی میں ہوئے کینرا مسلم خلیج کونسل کے مشاورتی اجلاس میں دو اہم فیصلے لئے گئے جس  کے مطابق    پیرا میڈیکل ایمبولنس سروس کا عنقریب اجراء کرنا اور مرڈیشور میں آئی ٹی آئی کالج کا عنقریب افتتاح کرنا طئے پایا ہے۔

کینرا مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری کی جانب سے جاری کی گئی پریس  ریلیز  کے مطابق  مشاورتی اجلاس  مورخہ 27ستمبر 2018 بروز جمعرات بعد نماز عشاء شہر دبئی میں صدر عبدالقادر باشہ رکن الدین محمدباپو کی صدارت میں  منعقد ہوا، جس میں کونسل کے کثیر تعداد میں اراکین نے حصہ لیا۔

سکریٹری کے مطابق اجلاس میں اندرون  امارات ممبر جماعتوں کے علاوہ بیرون امارات قائم  ممبر جماعتوں نے حاضری دیکر کینرا کونسل کے مشاورتی اجلاس کو بے حد کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا-

اجلاس میں سیکریٹری جنرل جناب  ابومحمد مختصر صاحب نے جدہ کانفرنس بتاریخ  30  مارچ  2018  سے ستمبر 2018 تک کی کاروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں  اس مشاورت میں چند اہم مسائل پر غور کیا گیا اور عملا مفوضہ ذمے داریوں کو انجام دینا طئے پایا ۔

1) جدہ کانفرنس میں منظور شدہ تجویز ائی ٹی ائی (I T I) کا مکمل خاکہ جناب امین سیف اللہ صدر مرڈیشور جماعت المسلمین نے پیش کیا۔  معلوم رہے کہ  اس تعلیمی پروچیکٹ کو مرڈیشور مسلم خلیج کونسل نے بخوشی قبول کیا تھا ۔

2) ایک روزہ ڈاکٹر کانفرنس کو دبئی میں رکھنا طئے پایا  ۔ اسی طرح  صحت عامہ کے تناظر میں پیرا میڈیکل ایمبولنس سروس کے اجراء پر غور ھوا اس سروس کو جاری کرنے کےلئے مرڈیشور و منکی جماعت  کے ذمے داروں نے باھم مشورے کے بعد ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اسی اجلاس میں اعلان کیا۔

3) اسی طرح ممبر جماعتوں نے موجودہ حالات و ضروریات کو  سامنے رکھتے ہوئے  جدید میڈیکل نقطہ نظر سے  بہترین طبی سہولیات سے آراستہ اسپتال کے قیام پر زور دیا ۔

4) سی یم کے سی رابطہ آفیس کو مرڈیشور میں قائم کرنا طئے پایا ۔

پروگرام کا آغاز حافظ عبدالخالق گیما کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا تھا۔ جناب عبدالرحمن صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کیا  ۔ فضل الرحمن جوکاکو نے ڈاکٹر کانفرنس رپورٹ کا خلاصہ پیش کیا حاضرین اجلاس کا شکریہ ارشاد علی افریقہ ندوی نےادا کیا ۔ اجلاس  کی نظامت مولوی ابرارالحق موٹیا ندوی نے انجام دی مولانا سید ھاشم یس یم ندوی کی  پر سوز دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...