والدین اور اساتذہ کی دلچسپی اور اچھی صحبت طلبہ کی کامیابی کی کلید

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th November 2018, 10:19 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بچوں کی پرورش بالخصوص حصول تعلیم کے مختلف مراحل سے والدین کی دلچسپی، عمدہ اساتذہ کی رہبری اور اچھی صحبت طلبہ کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہدف کے حصول کے لیے مسلسل جدو جہد، محنت کے علاوہ ڈسپلن اور سچائی ضروری ہیں۔ بچوں میں سوال کرنے کی عادت کو ابھارنا ماں باپ کی ذمہ داری ہے۔ روایات کو ہی ٹھیک ماننے والی بات اگر بچوں کو بار بار سمجھائی جائے تو اس سے ان کے ذہنی فروغ میں کمی آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب شاہنواز قاسم، آئی پی ایس، چیف ایگزیکیٹو آفیسر ، وقف بورڈ، ریاست تلنگانہ نے آج مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم آزاد تقاریب کے افتتاحی جلسے سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ پروگرام مانو ماڈل اسکول، وٹے پلی، فلک نما، حیدرآباد میں صبح 10:30 بجے منعقد ہوا۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے صدارت کی۔ جناب شاہنواز قاسم نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچوں کی نشو و نما میں گھریلو ماحول اور والدین کا بڑا دخل ہے۔ بچوں کو صرف اسکول یا ٹیچر کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کی کتابوں کا ہر روز جائزہ لیں اور ان کی تعلیمی پیش رفت پر بات چیت کریں۔ امتحانات میں کامیابی کے لیے سبق کی زبانی یاددہانی کے بجائے اس کی مناسب تفہیم بچے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے دیگر لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیا اور کہا کہ اس سے سارا خاندان اور معاشرہ مستفید ہوتا ہے۔ ہر خاندان میں ایک ایسے کامیاب شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو دوسروں کے لیے رول ماڈل ثابت ہو۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ بعض والدین اپنی بچیوں کو اسکول کے بعد اعلیٰ تعلیم سے روک رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے ایسے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رکھیں۔ انہوں نے تعلیم سے روکنے کے عمل کو ’’گناہِ جاریہ‘‘ سے تعبیر کیا۔ دونوں مقررین نے ماڈل کے بچوں کے پیش کردہ ثقافتی پروگرامس کی زبردست ستائش کی۔ جناب انیس اعظمی نے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ڈرامہ جس میں چھوٹے بچو ں کے جنسی استحصال کو موضوع بنایا گیا تھا کی ستائش کی اور بتایا کہ بچوں نے انتہائی مہارت کے ساتھ ایک اہم پیام دیا ہے۔ انہوں نے پروگرامس کی بھی ستائش کی اور تیار کرنے والے ٹیچرس کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گذشتہ سال نمایاں کارکردگی پر بارہویں جماعت کی فارغ طالبہ اسماء بیگم کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ایوارڈ جو 10 ہزار روپئے کے نقد انعام پر مشتمل تھا دیا گیا۔ یہ انعام پروفیسر محمد ممتاز علی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملیشیا کی جانب سے دیا گیا ہے جو ہر سال دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر ابوالکلام نے جو شہ نشین پر موجود تھے اگلے سال سے انعام دوم و انعام سوم بالترتیب 7,500 روپئے اور 5,000 روپئے دینے کا اعلان کیاہے۔ ابتداء میں ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل ماڈل اسکول نے خیر مقدم کیا۔ محترمہ کے آسیہ انجم آرا نے شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر فتح اللہ بختیاری نے کارروائی چلائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز اور جناب شاہنواز قاسم نے طلبہ کے تیار کردہ وال میگزین ، سائنس ماڈلس کی نمائش اور سائنس لیبس کا بھی افتتاح بھی افتتاح کیا۔ قبل ازیں ماڈل اسکول کے بچوں نے یومِ آزادتقاریب کے افتتاحی جلسے میں رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ اس میں صدف، ہانیہ اینڈ گروپ نے کر ہر میدان فتح، گیت؛ فاروق ، نظم ۔ ائے نوجوان مسلم ؛ اشفاق اینڈ گروپ کا یوگا ایکٹ؛ بیت بازی، پنجم جماعت کی بچیوں نے چھونا ہے آسماں نغمہ پر رقص پیش کیا۔ بچوں نے ساز پر یونیورسٹی ترانہ اور قومی ترانہ بھی پیش کیا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔