ریاستی وزارت میں توسیع کا امکان کھٹائی میں، اگلے انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل جلد: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st April 2017, 2:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/اپریل(ایس او نیوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے اس بیان سے آج یہ اشارہ مل گیا کہ ریاستی کابینہ میں توسیع کھٹائی میں پڑ گئی کہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کے حالیہ دورہئ بنگلور کے دوران کابینہ میں ردوبدل یا توسیع کے مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا مکمل اختیارات رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں مناسب وقت پر وہ مناسب فیصلہ لیں گے۔کے پی سی سی صدارت کیلئے ان کی جگہ کسی اور کو مقرر کئے جانے کے متعلق سوال پر ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے کیا جائے گا۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگرس پارٹی کی کامیابی کے امکانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اعلیٰ کمان کی طرف سے جو بھی موقف اپنایا جائے گا وہ پارٹی کے ایک وفادار سپاہی ہونے کے ناطے اس پر عمل کریں گے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا انتخاب کرنے کے عمل کو جلد شروع کرنے کانگریس کی تیاری کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مشاہدین کوہر اسمبلی حلقہ کا دورہ کرکے ممکنہ امیدواروں کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی سیاسی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔ مشاہدین کی طرف سے امیدواروں میں جیت کی صلاحیت کے متعلق جو رپورٹ ریاستی قیادت کو پیش کی جائے گی، اس کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے گا اور ممکنہ امیدواروں کی فہرست منظوری کیلئے اعلیٰ کمان کو روانہ کردی جائے گی، اس سے قبل پارٹی کے سبھی لیڈروں کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ اعلیٰ کمان کی طرف سے باضابطہ اعلان سے پہلے کوئی بھی اپنے آپ کو پارٹی کا امیدوار قرار دے اور نہ ہی انتخابی مہم شروع کرکے پارٹی کیلئے پریشانیوں کا سبب بنے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...