یوگی کٹ بال پر طلبہ کا ہنگامہ، اسکول انتظامیہ نے الزام کو بتایا غلط

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th April 2017, 2:42 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:28/اپریل(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) یوپی کے میرٹھ کے ایک اسکول پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کو’یوگی اسٹائل‘میں بال رکھنے کا فرمان جاری کیا ہے،حالانکہ اسکول انتظامیہ اس الزام کو غلط بتا رہا ہے۔اسکول پر مذہب کی بنیاد پر بھی امتیاز ی رویہ برتنے کا الزام بھی لگا ہے۔غورطلب ہے کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ چھوٹے بال رکھتے ہیں،اب میرٹھ کے رشبھ اکیڈمی اسکول کے طلباء الزام لگا رہے ہیں کہ انہیں اسی اسٹائل میں بال رکھنے کا تغلقی فرمان دیا گیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کے چھوٹے بال کو لے کر باقاعدہ بورڈ بھی لگا رکھا ہے، جس میں صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ ان کے بال چھوٹے ہونے چاہیے،حالانکہ اس بورڈ میں یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیر اسٹائل کا کوئی ذکر نہیں ہیں۔چھوٹے بالوں کا یہ مسئلہ اسکول کا بڑا مسئلہ بن چکا ہے،کیونکہ اسی بنیاد پر کئی لڑکوں کو اسکول سے باہر کر دیا گیا ہے، جن لڑکوں کو باہر نکال دیا گیا ہے،ان کے گھر والوں نے اسکول کے باہر احتجاج کیاہے۔اسکول انتظامیہ شروع میں یہی دعوی کرتا رہا کہ اس نے یوگی اسٹائل میں بال رکھنے کا کوئی فرمان جاری نہیں کیا ہے، لیکن بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ لڑکوں کے سامنے یوگی کے ہیر اسٹائل کی بات اٹھی ضرور تھی۔رشبھ اکیڈمی کے سکریٹری رنجیت جین نے کہا کہ میں نے یہ کہا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وہ کوئی گنجے تھوڑے ہیں، وہ تو چھوٹے بال والے ہیں،  آپ وہ بھی اسٹائل کٹا سکتے ہیں، وہ منظور ہے۔معاملہ صرف یوگی کٹ بال کا ہوتا، تو شاید ہنگامہ زیادہ نہیں ہوتا، لیکن اسکول انتظامیہ پر یہ بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر اپنے طلباء کے ساتھ تفریق کرتا ہے۔یوگی والے ہیر کٹ کے فرمان کی طرح مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی بات سے بھی اسکول انتظامیہ انکار کر رہا ہے، لیکن، اپنی صفائی میں وہ جس طرح سے ’لو جہاد‘ کی بات کہہ رہا ہے، اس سے اس کی سوچ ضرور سامنے آ رہی ہے۔جین نے کہا کہ کسی لڑکی کو اٹھا لو کسی دوسری برادری کے لڑکے اٹھا لے جائیں گے، لو جہاد یہاں چلے گا۔اپنے حساب سے لو جہاد کو روکنے کے لیے اسکول انتظامیہ  نے بڑے بال اور گوشت،مچھلی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...