چنتامنی میں عصمت دری کی پھرواردات؛ نویں جماعت کی طالبہ بنی عصمت دری کا شکار؛دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2017, 2:18 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنتامنی:10 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز) چنتامنی میں عصمت دری کی پھر ایک واردات سامنے آئی ہے اور اس بار نویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ عصمت دری کا شکار ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ طالبہ تعلقہ کے کترگوپے کی ساکنہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  وہ ہر دن لکشمی دیونا کوٹے گاؤں کے سر کاری اسکول کو پیدل چلتے ہوئے اپنے گھر واپس آیا کرتی تھی لیکن گذشتہ 7دسمبر 2016 کواسکول جانے والی طالبہ واپس گھر نہیں لوٹی تو لڑکی کے والد نے 9 دسمبر 2016کو چنتامنی رورل پولیس تھانہ پہنچ کر معاملہ درج کرایا جس میں انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کی بیٹی کو چکبالاپور ضلع سدلگٹہ تعلق کندل گورکی گرام کا ساکن سوریش اور پربھاکرنامی لوگوں نےاغواء کیا ہوگا۔ پولیس نے اس خصوص میں معاملہ درج کرتے ہوئے لڑکی کا پتہ لگانے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائترا ڈی وائی ایس پی نے کی ۔ 13دسمبر 2016کو پولیس اہلکاروں نے لڑکی کا پتہ لگایا اوراُسے پولیس تھانہ لے جا کر پوچھ تاچھ کی گئی تو طالبہ نے پولیس کو سارا واقعہ بتایا کہ وہ جب اسکول ختم کرکے اپنے گھر پیدل جا رہی تھی تو سریش اور پربھاکرنےاسے پکڑ کر کسی دیہات میں لے گئے تھے جہاں اُسے کمرے میں باندھ کررکھا گیا۔ اور رات بھرسریش اور پربھا کردونوں  نے اس کے ساتھ دست درازی کی۔

اس ضمن میں آج چنتامنی رورل پولیس اہلکاروں نے سریش اور پربھاکردونوں کو سدلگٹہ تعلقہ کندل گورکی گاؤں سے گرفتارکرلیا اوران کے خلاف رورل پولیس تھانہ میں دفعہ 363,366A,376D,343,506,سیکشن 4,8,12  پکسو ایکٹ ۔2012کے تحت معاملہ درج کرلیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی چنتامنی کے کریپلی وینکٹشوا پرائیویٹ اسکول کی ایک چہارم جماعت کی معصوم بچی کے ساتھ بھی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اوراب نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...