یو پی: پیپرلیک تحریک میں سرگرم طلبا لیڈر رِچا سنگھ کو یوگی حکومت نے جیل میں ڈالا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2018, 11:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی یوگی حکومت کا طلبا پر تو ظلم جاری ہے ہی، مختلف تحریکوں کو کچلنے کی ان کی کوششیں بھی لگاتار جاری ہیں۔ الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کی سابق صدر رِچا سنگھ کو گرفتار کر کے اس حکومت نے جیل میں ڈال دیا ہے۔ 19 جون کو بقیہ طلبا کے ساتھ پی سی ایس (پروویزنل سول سروسز) میں پیپر لیک ہونے کے خلاف مظاہرہ کر رہی تھیں اور انھیں سات آٹھ لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ابھی موصول تازہ اطلاعات کے مطابق بقیہ سبھی لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ہے لیکن رِچا کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

رِچا کی گرفتاری کے خلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے کہا کہ یہ سراسر مخالفانہ آوازوں کو کچلنے کی یوگی حکومت کی شرمناک کوشش ہے۔ پی ایس سی کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کی ذمہ داری اٹھانے اور طلبا کے مسائل حل کرنے کی جگہ طلبا پر اس طرح کا ظلم غیر جمہوری قدم ہے۔

اس سلسلے میں الٰہ آباد میں آئیسا کے لیڈر سنیل نے بتایا کہ تقریباً ایک مہینے سے طلبا تحریک کر رہے ہیں اور کمیشن سے مطالبہ کر رہے تھے کہ مین امتحان کی تاریخ آگے بڑھائی جائے۔ لیکن نہ تو کمیشن نے کچھ سنا اور نہ ہی حکومت نے۔ 18 جون سے پی سی ایس کا امتحان شروع ہو گیا۔ 19 جون کے امتحان میں ہندی سبجیکٹ کا پیپر لیک ہو گیا یعنی شام کی سٹنگ کا پیپر صبح میں لیک ہوا تو طلبا کا غصہ پھوٹ پڑا۔ طلبا نے اس بدانتظامی کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کیا اور رِچا سنگھ کے ساتھ بقیہ لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ حالانکہ امتحان رَد کر دیا گیا تھا لیکن حکومت سننے کو تیار نہیں تھی۔ اسی دوران بس میں آگ لگی اور گرفتاریاں ہوئیں۔

اسی معاملے میں آج صبح رِچا سنگھ کو جیل میں ڈال دیا گیا جب کہ بقیہ گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ غور طلب ہے کہ اس وقت الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر اوینیش یادو سمیت بقیہ تمام عہدیداران دیگر معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔ الٰہ آباد سمیت اتر پردیش کی تمام یونیورسٹیوں میں طلبا تحریک کو بری طرح سے دبانے، گرفتاریاں کرنے میں یوگی حکومت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بعد اب الٰہ آباد یونیورسٹی بھی نشانے پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...