کنداپورمیں یوم آزادی کی تقریب میں شامل طالب علم پر دل کا دورہ پڑنے سے موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 4:31 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور 18؍اگست (ایس او نیوز)کنداپور کے بی بی ہیگڈے فرسٹ گریڈ کالج میں جشن آزادی کی تقریب میں شامل ایک طالب علم اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑا جس کے بعد اسپتال میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ واردات یوم آزادی کی تقریب منانے کے دوران یعنی 15/ اگست کو پیش آئی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امیت پجاری (۲۱سال) نامی نوجوان بی کام فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اسے کم عمری ہی سے دل کا عارضہ لاحق تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ یوم آزادی کی تقریب میں جب وہ اچانک گرپڑاتو اسے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر علاج کارگر نہ ہوسکا اور حرکت قلب بند ہوجانے سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔