دارجلنگ کی پہاڑیوں میں تشدد کے اکا دکا واقعات، 6 افراد حراست میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 11:42 AM | ملکی خبریں |

دارجلنگ، 16؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گورکھا جن مکتی مورچہ کی جانب سے طلب کئے گئے بند کے دوسرے دن دارجلنگ کی پہاڑیوں اور ارد گرد کے علاقوں میں تشدد کے اکادکا واقعات ہوئے ہیں اور تنظیم کے 6 مشتبہ حامیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔جی جے ایم کے سربراہ بمل گرونگ اور کچھ دیگر لیڈروں کے احاطے پر چھاپہ ماری کے بعد تنظیم نے پہاڑی علاقے میں ہڑتال کیا۔اس سے گزشتہ دو دنوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ جی جے ایم کے 6 مشتبہ حامیوں کو کالم پونگ کے تاراکھولا میں واقع محکمہ جنگلات کے دفتر کو آگ لگانے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جی جے ایم کے کچھ حامیوں نے دارجلنگ سے تقریبا 50کلو میٹر دور واقع مرک میں آج ایک پنچایت کے دفتر کو آگ لگا دی۔بند کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں اسکول، بازار اور اے ٹی ایم بند ہیں، جس سے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بند کی وجہ سے یہاں اگنوکے مراکز پر امتحانات بھی نہیں ہو پائے ہیں۔سب سے زیادہ پر یشانی یہاں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ہو رہی ہے کیونکہ سبھی ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند پڑے ہیں اور میدانی حصہ میں سلی گوڑی تک انتہائی کم بسیں چل رہی ہیں۔ایک سیاح آنند بھادری کا کہنا ہے کہ ہم صبح ساڑھے پانچ بجے سے بس کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن ہمیں سلی گوڑی تک لے کر جانے کے لیے ایک بھی بس دستیاب نہیں ہے ۔ ایک دوسری سیاح سواتی رائے نے کہاکہ سلی گوڑی میں میری ٹیسٹ ہے ، لیکن ایک بھی بس دستیاب نہیں ہے، جس سے میں وہاں جا سکوں، حکومت کے ایک سینئر افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ہم پہاڑوں میں کسی کو قانون وانتظام کو خراب نہیں کرنے دیں گے، قانون اپنا کام کرے گا، اگر کوئی قانون شکنی کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور انتظامیہ انتہائی سختی سے ان معاملات سے نپٹے گی ۔ گورکھا لینڈ کے حامیوں نے کل پولیس پر پٹرول بم اور پتھر پھینکے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ میں الجھے ، جبکہ پولیس مسلسل ان پر آنسو گیس کے گولے داغ رہی تھی اور بھیڑ کو بھگانے کے لیے اس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔جی جے ایم نے پہلے اپنے کنٹرول والی ریاستی حکومت اور گورکھا لینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن (جی ٹی اے )کے دفاتر میں ہڑتال کی تھی ۔مرکز نے مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے کل نیم فوجی دستوں کے 400جوانوں کو دارجلنگ بھیجا۔غور طلب ہے کہ وہاں پہلے سے نیم فوجی دستوں کے 1000جوان موجود ہیں۔پولیس نے گرونگ اور دیگر کے احاطے پر چھاپہ ماری کے دوران وہاں سے کلہاڑی، تیردھنش ، دھماکہ خیز مواد، سمیت 300ہتھیار اور رات کو دیکھنے والا دوربین اور نقد برآمد کیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...