بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ہوا عجیب الخلقت بچے کاجنم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2019, 8:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ اسپتال میں جمعہ کے دن شام کے وقت ایک خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیاہے۔ عجیب لڑکے کو جنم دینے والی خاتون کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ یہاں کے قریبی دیہات تلان کی رہنے والی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سال 2015میں بھی اس خاتون کے پیٹ سے اسی قسم کا عجیب الخلقت بچہ پیداہوا تھا جو کچھ دنوں کے بعد فوت ہوگیا۔اس کے بعد ایک نارمل بچہ کو اس خاتون نے جنم دیا تھا۔ اب کی بارتیسری زچگی کے موقع پر پھر سے ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔جس پر اہل خانہ صدمے اور دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

فی الحال بچے کی حالت نازک ہے اور اسے تعلقہ اسپتال میں داخل رکھا گیا ہے۔ عوام کہہ رہے ہیں کہ تعلقہ اسپتال کے میڈیکل آفیسر کو اس بات کی تحقیق کے سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے کہ اس خاتون کے پیٹ سے کیوں اس طرح کے عجیب و غریب بچے پیدا ہورہے ہیں۔تعلقہ اسپتال میں اس خاتون کی زچگی کرنے والے ڈاکٹر سنتوش نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس ضمن میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر سے معائنے کے لئے کہا گیا ہے۔ بچے کے اندرونی اعضا درست حالت میں کام کررہے ہیں۔ مگرپورا جسم ایسا لگتا ہے کہ جیسے گرمی سے جل گیا ہے۔ ماں کے پیٹ میں نشو ونما کے دوران ہی یہ کیفیت پیداہوئی ہوگی۔اس تعلق سے مزید تحقیقات ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: عوامی مطالبات پر شرالی میں30 میٹر کے بجائے 45 میٹرپر ہائی وے تعمیر ہوگی، مرکزی وزیر ہیگڈے کی یقین دہانی

شرالی میں عوامی مطالبات کے مطابق ہی 45میٹر کی توسیع کے ساتھ قومی شاہراہ ،فلائی اوور کی تعمیر کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جانے کی مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے نے جانکاری دی۔

بھٹکل میں 24جنوری کو اتی کرم داروں کی اہم میٹنگ

فاریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل ابھی جوں کے توں باقی رکھتے ہوئے کوئی حل نکل نہیں آنے پر 24جنوری کی صبح 30-10 بجے بھٹکل تعلقہ اتی کرم داروں کی میٹنگ انعقاد کئے جانے کی بھٹکل تعلقہ فاریسٹ اتی کرم ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

بھٹکل تعلقہ کے استاد ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں اول

کرناٹکا حکومت تعلیمات عامہ کے زیرا ہتمام بنگلورو میں اساتذہ کے لئے منعقدہ ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں تعلقہ کے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کوڈسولو کے استاد پرمیشور نائک مرڈیشور اسٹیٹ لیول پر اول انعام کے حق دار بنے ہیں۔

ہم بے قصور تھے، مگر وہ ہماری زبان سمجھنے سے قاصر تھے، ایرانی حراست سے رہا ہونے کے بعد ماہی گیروں کا بھٹکل میں والہانہ استقبال

دبئی سمندر میں ماہی گیر ی کے دوران ایرانی پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد واپس لوٹنے والے کمٹہ اور بھٹکل کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ زبان کا تھا۔ ایرانی افسران ان کی زبان سمجھ نہیں رہے تھے ۔ اور ایرانی سمندری سرحد پار نہ کرنے کا یقین دلانے کے باوجود وہ لوگ ...

منڈگوڈ کی تبّتی کالونی میں فلمی انداز کا ڈاکہ۔ لاکھوں روپے نقد اورزیورات اڑا لے گئے لٹیرے

منڈگوڈ تعلقہ کی تبّتی کالونی میں سنیچر کے دن رات کے وقت فلمی انداز میں ڈاکہ ڈالا گیا جس میں گھر کے مالکان کو رسی سے باندھنے کے بعدلٹیروں نے گھر میں موجود 7لاکھ روپے نقد اور 4لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا گیا۔

شیرور میں کار کی ٹکر سے بائک سوار کی موت

پڑوسی علاقہ شیرور نیشنل ہائی وے پر ایک کار کی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد راشد ابن محمد مشتاق (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو شیرور  بخاری کالونی کا رہنے والا تھا۔

ہائی کمان کہے تو وزارت چھوڑ نے کیلئے بھی تیار : ڈی کے شیو کمار

ریاست میں سیاسی گہما گہمی کا فی تیز ہونے لگی ہے ۔ ایک طرف جہاں کانگریس اور جنتادل( سکیولر) اپنی مخلوط حکومت کو بچانے میں لگے ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے آپریشن کنول کے ذریعہ دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدکر برسر اقتدار آنے کے حربے جاری رکھے ہیں۔

ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار اسوامی کا مرکزی حکومت سے تقاضہ

شیموگہ، شرنگیری، منگلورو جیسے علاقوں سے گزرنے والی ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار ا سوامی نے مرکزی حکومت سے تقاضہ کیا ہے۔