ٹرمپ کے ساتھ تعلق: امریکہ کی خاتون اداکارہ نے جاری کردی دھمکی دینے والے شخص کی تصویر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 1:01 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا میں فحش فلموں کی خاتون اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز نے ایک شخص کا تصویری خاکہ جاری کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے لاس ویگاس میں اسٹورمی کو دھمکی دی تھی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی اختیار کرے۔اسٹورمی نے اس خاکے کا انکشاف امریکی نیوز چینل ABC پر نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کیا۔ اسٹورمی کے مطابق مذکورہ شخص کی جانب سے 2011 میں دھمکی دی گئی تھی تا کہ وہ 2006 میں ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے زبان نہ کھولے۔اسٹورمی ڈینئلز جس کا اصل نام اسٹیفنی کلیفرڈ ہے کا کہنا ہے کہ اْس وقت حکام کو دھمکی سے آگاہ نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ ڈری ہوئی تھی۔اسٹورمی کے مطابق "میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے خاندان کے سامنے اس کا انکشاف ہو اور میرے سر پر آسمان ٹوٹ پڑے"۔اسٹورمی کا کہنا ہے کہ اس نے 2006 میں ایک مرتبہ ٹرمپ کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا۔ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہین نے اسٹورمی کو زبان بند رکھنے کے لیے 2016 کے انتخابات سے قبل 1.3 لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔اسٹورمی کے  وکیل کا کہنا ہے کہ تصویری خاکے میں جس شخص کو دکھایا گیا ہے اس کی شناخت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر پیش کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...