بھٹکل میں پتھر کان کنی مافیا پر تحصیلدار کی چھاپے مار کاروائیاں؛ کیا تحصیلدار کو مل رہی ہیں دھمکیاں ؟ مجھے جھکانا ممکن نہیں ، تحصیلدار کا پلٹ وار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2018, 9:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍نومبر (ایس اونیوز)بھٹکل تعلقہ میں پتھر کان کنی پر چھاپہ ماری جاری رکھنے پر تحصیلدار بنیا کو بعض لوگوں کی  طرف سے دھمکی دئیے جانے کی اطلاع موصول ہوئیہے۔ سنیچر کو تحصیلدار دفتر میں رکن اسمبلی سنیل کمار کی موجودگی میں پتھر کان کنی مالکان کے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران تحصیلدار پی کے بنیا نے دھمکی کی بات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے عوام کی حمایت  حاصل ہے  اور میں عوام کے مفاد میں کام کررہا ہوں، لہٰذا  ایسی دھمکیوں سے میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔

میٹنگ کے دوران تحصیلدار نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں  ضلع کورگ میں ایک مہینہ کام کیا ہوں، وہاں کا سانحہ میری آنکھوں کے سامنے ہے ، یہاں بھی پہاڑوں کےدامن میں اگر گڑھے ہونگے تو پہاری  پھسل کر سینکڑوں گھروں کو اپنے  آغوش میں لے لیں گے یا پھر پہاڑوں کے اطراف پائے جانے والے مکانات زمین بوس ہوجائیں گے ،  تحصیلدار نے کہا کہ خطرہ آنے سے پہلے ہی ہمیں بیدار ہونا ضروری ہے اور بھٹکل کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ کارروائی کی ہے۔

تحصیلدار نے کہاکہ اس میں سیاسی دباؤ کی کوئی بات نہیں ہے، مجھے بھی پتہ ہے کہ پتھر ، مٹی کے بغیر کسی بھی عمارت کی تعمیر ممکن نہیں، مگر حکومت کی طرف سے اجازت نامہ  لینا لازمی ہے۔ جن کو پتھر کان کنی کرنا ہے مناسب جگہ تلاش کرکے درخواست دیں، میں آپ کے ساتھ ہوں جتنا جلد ہوسکے اتنی جلدی دیانتداری کے ساتھ آپ کی درخواست کو منطوری دلوانےکی کوشش کرونگا۔لیکن اگر اجازت کے بغیر کان کنی کی جاتی ہے تو پھر سخت کارروائی لازمی ہوگی۔

تحصیلدار نے بتایا کہ ہنگامی لاگانی زمین پر پتھر  کان کنی کئے جانے کی اطلاع ملی ہے اگر وہاں کان کنی جاری رہتی ہے تو حکومت اس زمین کو واپس لے گی، انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ہاڑی زمین پر کان کنی کرنےپر 2سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے لہذا اس تعلق سے چوکنا رہیں۔

تحصیلدار نے بعد میں بتایا کہ گزشتہ 2-3دنوں میں غیر قانونی کان کنی پر چھاپہ مارکر مشنیں ضبط کرنے کی کاروائی کے بعد چند ایک نے مجھے دھمکیاں دی  ہیں، وہ کون  لوگ ہیں ان کا پتہ لگانے کاکام جاری ہے ، انہوں نے انتباہ دیا کہ وہ کسی بھی دھمکی کو خاطر میں لانے والے نہیں ہیں۔

ایک ساتھ چائے نوشی کریں گے: کان کنی کے مالکان نے اس موقع پر تحصیلدار کو بتایا کہ ہمارے پاس  اپنے گزارے کے لئے پتھر کان کنی کے علاوہ  کوئی دوسرا کام نہیں ہے ، انہوں نے درخواست کہ  کان کنی کی اجازت ملنے تک انسانیت کے ناطے اسی حالت میں کان کنی کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے تحصیلدار نے کہاکہ میں بھی  انسانیت کا پروردہ ہوں، شام کو آئیے ، ایک ساتھ تمام بیٹھ کر چائے پئیں گے ، لیکن کام کے معاملات میں قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی، اور میں اس کا موقع نہیں دوں گا۔

نئے تحصیلدار کی ہوا:  پروبیشنری پریڈ میں 13نومبر سے بھٹکل میں  تحصیلدار کی خدمات انجام دینے والے کے اے ایس آفیسر پی کے بنیا چار پانچ دنوں میں  پتھر  کان کنی پر چھاپہ ماری کرتےہوئے عوام میں موضوع بحث بن گئے ہیں۔ مقامی سیاسی لیڈران اور افسران کے درمیان پی کے بنیا کا نام خوب لیا جارہا ہے۔ ایسے میں نئے تحصیلدار نے بہت جلد غیر قانونی ریت سپلائی کے خلاف بھی کارروائی کرنے  کاعندیہ دیاہے۔ ایسے میں عوام اس بات کی بھی توقع کررہے ہیں کہ تحصیلدار  صرف غیر قانونی کام روکنے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ تحصیلدار دفتر میں کام کے لئے پہنچنے والے  عوام کی بھی مدد کریں اور اُن کے کاموں کو جلد سے جلد انجام دینے کی طرف بھی توجہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...