وائس چانسلر نہیں مگر بنگلورو یونیورسٹی کیلئے نئے رجسٹرار کا تقرر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2017, 3:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7 ؍اگست(ایس او نیوز) بنگلورویونیورسٹی جو پچھلے 6 ماہ سے بغیر کل وقتی وائس چانسلر کے کام کر رہی ہے ۔ اب اسے ایک نئے رجسٹرار (احتساب) مل گئے ہیں۔ پچھلے رجسٹرار (احتساب) صرف 7 ماہ اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔حالانکہ نئے رجسٹرار نے اپنے عہدے کا چارج جمعرات کے دن لیا تھا۔ یونیورسٹی کے ایوانوں میں یہ افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ نئے رجسٹرار نے زبردستی چہارشنبہ کی رات ہی اپنے عہدے پر قبضہ جما لیا تھا۔واضح رہے کہ چہارشنبہ کے دن ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم شنکر ریڈی کی جگہ یونیورسٹی کے سنسکرت شعبہ کے پروفیسر سی شیواراجو کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔شعبہ برائے امتحانات کے ایک رکن نے اپنے نام کے اخفاء کی شرط پر بتایا کہ ’’نئے رجسٹرار سنڈیکیٹ کے اراکین کے ساتھ شام کے وقت وائس چانسلر کے دفتر میں آئے تھے اور انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا لیکن بعد میں ہم سے کہا گیا کہ وہ ہمارے نئے سربراہ ہیں‘‘۔ایک مقامی انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے بنگلور یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر ایچ این رمیش نے کہا کہ’’ہم یہ افواہیں سن رہے ہیں کہ نئے مقرر کردہ رجسٹرار ( احتساب) نے رات کے وقت دفتر میں آکر عہدے کا چارج لے لیا تھا۔ لیکن یہ بات سچ نہیں ہے۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ رات کے وقت میرے گھر پر آئے اور مجھ سے ملاقات کی تھی۔ یہ بات بھی درست نہیں ہے اس لئے کہ میں دفتری کاموں کے سلسلہ میں کسی کو گھر پر آنے کی اجازت نہیں دیتا۔ حقیقت یہ ہے کہ مجھے چہارشنبہ کو سہ پہر 4:30 بجے اس نئے تقرر ی کی اطلاع ملی تھی ڈاکٹر شیوا راجو نے مجھے فون کیا تھااور وہ میرے دفتر کے پاس میرا انتظار کر رہے تھے۔ میں اس دن شام دیر تک دفتر میں رہا ہوں۔ سرکاری طور پر عہدے کی تبدیلی جمعرات کے دن صبح 10.30 بجے عمل میں آئی تھی‘‘۔یہ الزامات لگائے گئے تھے کہ پروفیسر شیوا راجو۔ وائس چانسلر اور سنڈکیٹ کے اراکین کو اپنے ساتھ امتحانی بلاک میں لے کر گئے تھے۔ پروفیسر شیوا راجو ۔ رجسٹرار (احتساب) نے کہا کہ’’میں یہاں طلباء کی خدمت کرنے کے لئے آیا ہوں۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں وقت پر امتحانات منعقد کراؤں اور امتحانی پرچوں کی جانچ پڑتال بھی وقت پر اور درست انداز میں ہو جائے۔میں نے جمعرات کواپنے عہدے کا چارج لیا تھا اور میں رات دیر گئے عہدے پر قبضہ حاصل کرنے کے لئے نہیں گیا تھا۔ یہ بات درست ہے کہ میں نے وائس چانسلر سے ملاقات کی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے اسی وقت چارج لے لیا تھا‘‘۔البتہ سابق رجسٹرار (احتساب) ڈاکٹر ایم ایس ریڈی اس فیصلہ سے مایوس تھے۔ انہوں نے کہا کہ’’میں نے صرف 7 ماہ کے عرصہ میں کتنی ساری اصلاحات لائی ہیں۔ میں نے صرف ایک دن قبل ہی پانچ ہزار پانچ سو ٹرانسکرپٹ نقلوں پر دستخط کئے تھے۔ ایک ایسے وقت میں جب کہ قدر اندازی اور احتساب کے نظام میں اصلاحات پیدا ہو رہی تھیں۔ اس طرح کے فیصلہ کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مجھے اس فیصلہ سے دکھ ہوا ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔