مودی کے بھارت میں وی ایم کے پاس پراسرار طاقتیں، کانگریس صدرنے کارکنوں کے ای وی ایم میں چھیڑچھاڑکے تئیں ہوشیارکیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th December 2018, 8:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی8دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ تلنگانہ اور راجستھان میں پولنگ ہو چکی ہے، اس لیے وہ’’وی ایم سے چھیڑ چھاڑ‘‘کے تئیں ہوشیار رہیں۔انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کے بھارت میں، ای وی ایم کے پاس پراسرار طاقتیں ہیں۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہاہے کہ کانگریس پارٹی کے کارکن مکمل ہوئے انتخابات کے بعد محتاط رہیں۔ مدھیہ پردیش میں پولنگ ختم ہونے کے بعد وی ایم نے عجیب طریقے سے برتاؤکیاہے۔ کچھ لوگوں نے ایک بس چرالی اور دودن کے لیے غائب ہو گئے ! وہ ایک ہوٹل میں جام کرتے پائے گئے۔کانگریس سربراہ نے مدھیہ پردیش کے ساگرکے ایک واقعہ کا ذکر کیا، جہاں بغیر رجسٹریشن نمبر والے گاڑی سے ای وی ایم کو لے جایا گیا اورووٹنگ ختم ہونے کے 48 گھنٹے بعد وی ایم کو کلیکشن سینٹر پہنچ گئے۔دوسرے واقعہ میں، دو پولنگ افسر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک کارکن کے ہوٹل کے اندروی ایم کے ساتھ شراب پیتے پائے گئے تھے۔کاگرنیس نے اس بابت منگل الیکشن کمیشن میں اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔