وزیر اعلی یوگی کے اکھلیش حکومت پر دئے گئے بیان بے بنیاد:ایس پی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 21st March 2017, 12:14 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 20؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے چیف ترجمان راجندر چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حلف برداری کے بعد صحافیوں سے اپنی پہلی میٹنگ میں ہی ایس پی حکومت کے بارے میں جو بیان دیا ہے ، وہ پوری طرح بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہے ، ابھی ابھی انہیں حکومت کی کرسی ملی ہے، اس پر بیٹھ کر انہیں پہلے حقائق کی معلومات کرلینی چاہیے تھی، لیکن آر ایس ایس پروپیگنڈے کی جو مہارت رکھتا ہے اس کی پیروی کرنا اب یوگی کے لیے مناسب نہیں ہے۔چودھری نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی نے اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی حکومت کے دور میں ریاست کے پسماندہ ہو جانے اور بدعنوانی اور کنبہ پروری کا جو الزام لگایا ہے، وہ صاف اشارہ کرتا ہے کہ بغیر بغض ، خوف اور تعصب کے کام کرنے کا حلف لینے کے باوجود وہ ان برائیوں سے آزاد نہیں ہو سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی کمپینر کے طور پر یوگی جی کا ریکارڈ رہا ہے۔اب وزیر اعلی کے طور پر ویسا ہی برتاؤ غیر جمہوری اور آئین کے وقار کے منافی ہے۔چودھری نے کہا کہ یوگی جی ایس پی حکومت کے کاموں کی جو تنقید کر رہے ہیں ،وہ حقیقت سے کتنی دور ہے ،اس بات سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ نئی حکومت کے حلف برداری میں دہلی اور آگرہ سے لکھنؤ تک آنے والے لوگوں کو ایکسپریس وے کی تعریف کرتے دیکھا گیا، یہی نہیں ،بی جے پی کابینہ اور پارٹی اراکین کی میٹنگ بھی اس پبلک بھون میں ہوئی جس کی عظیم الشا ن تعمیر اکھلیش یادو کی طرف سے ان کی مدت کارمیں کرائی گئی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کے نو منتخب وزیر اعلی کو پچھلی حکومت کے متعلق بدعنوانی کی بات کرنے سے پہلے جان لینا چاہیے تھا کہ ایک بھی ایسا الزام آج تک ایس پی حکومت پر نہیں لگا ہے۔اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کی تعریف کرتے تھے، قانو ن ساز اسمبلی کی کارروائیوں میں جس کا ریکارڈ موجود ہے۔اکھلیش یادو کی بے داغ شبیہ رہی ہے،ان کے دور میں مفاد عامہ کی جو اسکیم نافذ کی گئیں ان کی پیروی کرنے کو دوسری ریاستیں بھی مجبور ہوئی ہیں ۔خود بی جے پی کے منشور میں بیان کردہ سبھی منصوبے سماج وادی حکومت کے کاموں کی عکاسی ہی ہے۔چودھری نے کہا کہ ریاست کی عوام نے بی جے پی کو حکومت چلانے کی ذمہ داری سونپی ہے، اسی لیے نو منتخب وزیر اعلی کو عوامی توقعات پر کھرا اترنے کے لیے سنجیدگی، شرافت اور شفافیت کے ساتھ انتقام کے جذبہ سے ہٹ کر کام کرنے کا طریقہ اپنانا ہی ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...