ہر ضلع میں ایک گاندھی بھون تعمیر کرنے وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری کو دی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 1:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍مارچ (ایس او نیوز) ریاست بھر میں فی ضلع ایک گاندھی بھون تعمیر کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ کمار سوامی نے دی ہے۔ مہاتما گاندھی(باپو) کی150ویں سالگرہ تقریبات کی مناسبت سے اکتوبر 2019 تک ریاست کے ہر ضلع میں گاندھی بھون کی تعمیر کیاجاناچاہئے۔ اکتوبرتک گاندھی بھون تعمیر کے سارے کام مکمل کرلئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ریاستی چیف سکریٹری کو ایک حکمنامہ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس کی ہدایت دے دی جائے۔ ریاست کے بہت سارے اضلاع میں گاندھی بھون تعمیر کرنے کے مقصد کے جگہ کی نشاندہی کرکے بلیوپرنٹ تیار کرلیاگیاہے۔ گاندھی میموریل فنڈ کے صدر ڈاکٹر ووڈے پی کرشنا نے حال ہی میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے کہا تھا کہ چند اضلاع میں گاندھی بھون کا تعمیری کام ٹھپ ہوگیاہے۔اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ باپو کے150ویں سالگرہ تقریبات تک تعمیری کاموں میں تیزی لانے کی خصوصی ہدایت جاری کریں۔سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے ہر ضلع میں گاندھی بھون تعمیر کرنے کے منصوبہ کا آغاز کیاتھا۔ جس کا مقصد انسانی اقدار کو گاندھی کے نظریات کے ذریعہ اجاگر کرناتھا، اس منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں ایک گاندھی بھون تعمیر کرنے کا منصوبہ تشکیل پایاتھا، جس کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرکو تعمیری رقم جاری کی گئی تھی۔لیکن گاندھی بھون کا تعمیری کام اب تک شروع نہیں کیاگیاتھا۔ چند اضلاع میں کام شروع کیاگیاتھا لیکن چنددنوں بعد ٹھپ ہوگیا، جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ سے گاندھی میموریل فنڈ نے نمائندگی کرتے ہوئے تعمیری کاموں میں تیزی لانے کی درخواست کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔