بعض ریاستی وزراء اور اراکین اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت :یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 12:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ا یس یڈیورپا نے کہاکہ 2؍ نومبر کو بی جے پی کے قومی صدر امیت شاکی قیادت میں پارٹی کی طرف سے شروع کی جانے والی پرورتن ریلی کے مرحلے میں ریاستی کانگریس حکومت کے بعض وزراء اور اراکین اسمبلی باضابطہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔آج بی جے پی دفتر میں مرکزی وزیر سدانند گوڈا ، اراکین پارلیمان پی سی موہن ، شوبھا کارند لاجے اور پارٹی لیڈر آر اشوک کے ہمراہ پرورتن ریلی کے متعلق ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے متعدد اراکین اسمبلی بی جے پی میں شمولیت کیلئے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوئے ہیں۔ اسی لئے بی جے پی قیادت نے طے کیاہے کہ 2؍ نومبر کو امیت شا کی موجودگی میں ساحلی کرناٹک سے آنے والے ایک سینئر کانگریس وزیر اور بعض اراکین اسمبلی کو پارٹی میں شمولیت کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ ساحلی کرناٹک سے ایک اور وزیر بھی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں، جملہ پندرہ تا بیس اراکین اسمبلی کی پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کمل کے ذریعہ بی جے پی نے کانگریس اور جنتادل (ایس) کے اراکین اسمبلی کواپنی جانب راغب کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پارٹی کے قومی صدرامیت شا خود ان اراکین اسمبلی کا پارٹی میں استقبال کریں گے۔ اس کے علاوہ چند سابق وزراء اور سابق اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ یڈیورپا نے کہاکہ 2؍ نومبر سے شروع ہونے والی پرورتن یاترا ریاست بھر میں 75دن چلے گی اور 28جنوری کو مکمل ہوگی۔اس دن بنگلور کے نیشنل کالج میدان میں ایک بہت بڑا جلسۂ عام منعقد ہوگا ،جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ریاست کے اور بھی وزراء اور اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ساحلی اور شمالی کرناٹک سے وابستہ ان وزراء اور اراکین اسمبلی کی مدد سے بی جے پی اگلے انتخابات میں 150 سے زائد اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...