بھٹکل تنظیم وفد کی یوٹی قادر سے ملاقات : زوننگ رگیولیشن ماسٹر پلان قانون ضلع اُترکنڑا میں بھی جاری کئے جانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th August 2017, 9:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/اگست (ایس اؤنیوز)ساحلی پٹی پر واقع دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کی طرح اترکنڑا ضلع میں بھی زوننگ رگیولیشن ماسٹر پلان جاری کرنےکا مطالبہ لے کر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے عہدیداران اور ذمہ داران نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے ریاستی وزیر یوٹی قادر کو میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ساحلی پٹی کے دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں زوننگ رگیولیشن ماسٹر پلان کے ذریعے وہاں کے مکینوں کو نئے مکانات کی تعمیر کے لئے بہترین سہولت مہیا کی گئی ہے۔ لیکن تعجب کی بات ہے کہ پڑوس کے ساحلی ضلع اترکنڑا میں مکانات کی تعمیر ، مرمت اور رجسٹریشن کے لئے بہت سارے کٹھن قانون نافذ کئے گئے ہیں۔ جس سے ضلع میں نئے مکانات کی تعمیر ناممکن ہونے سے ضلع کی ترقی رک سی گئی ہے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ’’ٹکڑا زمین ‘‘(تُنڈ بھومی )نامی قانون جاری تھا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ اترکنڑا ضلع میں صرف 18فی صد زمین ذاتی ملکیت ہے بقیہ پوری زمین فاریسٹ اور ہاڑی کی ہے، جتنی زمین جو کچھ میسر ہے وہ بھی قومی شاہراہ اور اس کی توسیع ، ریاستی شاہراہ، کونکن ریلوے اور ساحل پر سی آر زیڈ ، شہری سطح پر آثار قدیمہ کا قانون ، ایسے کئی سارے قوانین کی وجہ سے عوام کو مکانات کی تعمیر کے لئے کافی مشکلات درپیش ہیں۔ تنظیم، حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع میں جاری زوننگ رگیولیشن ماسٹر پلان قانون کو ساحلی ضلع اترکنڑامیں بھی جاری کرتے ہوئے عوام کو راحت دیں۔

اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داروں نے موصوف وزیر سے ملاقات کے دوران بھٹکل میں سردرد بنے راشن کارڈ مسئلے کو لے کر سہولیات فراہم کرنے اور نیشنل ہائی وے کی توسیع سے ہورہے کروڑوں جائیداد کے نقصانات کو بھی پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروروی،نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری محمد یونس قاضیا،اشفاق کے ایم  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...