بی پی ایل راشن کارڈوں کیلئے ماہانہ ایک لیٹر مٹی کا تیل:یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز) دیہی علاقوں میں ایل پی جی کنکشن رکھنے والے خاندانوں کو بھی بی پی ایل راشن کارڈ کے ذریعہ ماہانہ ایک لیٹر مٹی کا تیل مہیا کرانے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات آج وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن خاندانوں کے پاس بی پی ایل راشن کارڈ ہو اور وہ ایل پی جی کنکشن رکھتے ہیں مرکزی حکومت نے انہیں مٹی کا تیل مہیا کرانے کا سلسلہ منسوخ کردیاتھا، لیکن دیہی علاقوں میں مٹی کے تیل کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اپنے طور پر ایک لیٹر مٹی کا تیل مہیا کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس تجویز کو منظوری بھی دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مٹی کے تیل کی فراہمی کا یہ سلسلہ یکم مارچ سے رائج ہوگا۔ گیس کنکشن رکھنے والے خاندانوں کو اپنی راشن کی دکان میں یہ درخواست دینی ہوگی کہ انہیں مٹی کا تیل درکار ہے۔ محکمہ کی منظوری کے بعد انہیں مٹی کا تیل مہیا کرایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جن خاندانوں کے پاس ایل پی جی کنکشن نہیں ہے انہیں ماہانہ تین لیٹر مٹی کا تیل فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر موصوف نے بتایاکہ شہری رسد نظام کے تحت راشن کارڈوں پر دی جانے والی شکر کی رعایتی قیمت پر فراہمی کے سلسلے کو مرکزی حکومت نے روک دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی محسوس کیا ہے کہ شہری رسد نظام کے تحت رعایتی قیمت پر شکر کی فراہمی دشوار ہے۔ مرکزی حکومت نے اگر سبسیڈی فراہم نہیں کی تو کسی بھی راشن کارڈ پر شکر کی قیمت میں رعایت بالکل نہیں دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...