شہر کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت پوری طرح سنجیدہ 8ماہ میں7300کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ، جارج کی یقین دہائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 10:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اپریل (ایس او نیوز) بنگلور وترقیاتی وزیر کے جے جارج نے کہا کہ شہر کی مجموعی ترقی کیلئے ریاستی حکومت اپنے بجٹ میں مختص 7300کروڑ روپئے کا استعمال کرتے ہوئے 8ماہ کے اندر شہر کی مجموعی ترقی کیلئے اقدامات کرے گی۔مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ کے ڈوڈنا کندی میں تعمیر شدہ فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد جارج نے کہا کہ 7300کروڑ روپئے سے 8ماہ میں ہونے والے تعمیری کاموں سے شہر کو نیا روپ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں سے بھر پور مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں نگروتھنا گرانٹ میں 210کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہادیو پورہ حلقہ میں آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ٹریفک اژدھام کافی زیادہ بڑھنے لگا ہے۔اس کو ختم کرنے کے مقصد سے ہی آؤٹر رنگ روڈ کے ڈوڈنا کندی سے قریب فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اب مارتہلی اور وائٹ فیلڈ روڈ کو بھی سگنل فری روڈ بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہودی وارڈ میں کئی ترقیاتی کام جاری ہیں۔وزیر موصوف نے بتایا کہ مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں جملہ205.59 کروڑ روپئے کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ یہاں10پیکجوں کے تحت تعمیرای کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آؤٹڑ رنگ روڈ کے لاری جنگشن تا انوویٹیو ملٹی پلکس مارتہلی تک19.72کلو میٹر کی سڑک کے تعمیری کام کیلئے 65.08کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ورتور تالاب جنگشن روڈ کی توسیع کے لئے 30کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔مسٹر جارج نے افسران کو سخت تاکید کی کہ وہ تمام تعمیری کام 6ماہ کے اندر مکمل کر لئے جائیں اور اس میں تاخیر ہونے پر کنٹراکٹروں کے ساتھ افسران اور انجینئروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی انتباہ کی۔اس موقع پر میئر جی پدماوتی نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں سگنل فری اسکائی واک، سڑکوں کی ترقی سمیت دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام تعمیری کام جاریہ سال کے آخر تک مکمل کرلینے کیلئے انہو ں نے کنٹراکٹروں ، انجینئروں اور افسران کو سخت ہدایت دی ہے۔ تقریب میں رکن کونسل رضوان ارشد، پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اے سی سرینواس ، کارپوریٹرس ادئے کمار، اے سی، ہری پرساد، این رمیش ،ایس منی سوامی، پپو منجو ناتھ، شیوتی وجئے کمار،بی بی ایم پی جوائنٹ کمشنر وسنت، مہادیو پورہ بلاک کانگریس کے صدر جئے رام ریڈی، راجو ریڈی، سمیت دیگر مقامی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔