ریاستی حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے: بی جے پی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍ اگست(ایس او نیوز؍ عبدالحلیم منصور)سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے خلاف اراضی ڈی نوٹی فکیشن معاملے میں تازہ ایف آئی آر کو ان کے وفاداروں نے سیاسی انتقام قرار دیا۔ آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزراء بسوراج بومئی ، سی ایم اداسی اور بی جے پٹ سوامی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اپنی سیاسی زمین کو مضبوط کرنے کیلئے انسداد کرپشن بیورو کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یڈیورپا نے ارکاوتی لے آؤٹ کے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے قوانین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے شیورام کارنت لے آؤٹ کی ترتیب کے مقصد سے 257 ایکڑ زمین کو ڈی نوٹی فائی کرایاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اس لے آؤٹ کیلئے جو زمین اکوائر کی گئی تھی اس میں سے ذرا سا حصہ بھی ڈی نوٹی فائی نہیں کیا گیا۔قانون کے مطابق ہی لے آؤٹ کی زمین ڈی نوٹی فائی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بی ڈی اے کے انتظامیہ بورڈ میں بھی فیصلہ ہوا ہے، اور بعد میں ہی اس لے آؤٹ کی زمین کو ڈی نوٹی فائی کرانے کا اختیار وزیراعلیٰ کو سونپا گیا۔ اس سے پہلے بھی متعدد وزراء نے اراضی ڈی نوٹی فائی کرانے کیلئے اپنا اختیار استعمال کیا ہے اور موجودہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بھی اس اختیار کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد کرپشن بیورو کی قانونی حیثیت کے متعلق عرضی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اس مرحلے میں اے سی بی کی طرف سے یڈیورپا کے خلاف کارروائی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ پھر بھی سدرامیا نے انتقامی سیاست کیلئے یڈیورپا کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ان کے دیگر وزراء کے خلاف معاملات اے سی بی کے پاس موجود ہیں ، لیکن اس سلسلے میں اب تک ایف آئی آرکیوں درج نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو یہ بھرم ہوچکا ہے کہ اگر یڈیورپاکو اس مقدمہ میں الجھا دیا جائے تو انتخابات کے مرحلے میں کانگریس اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔ ایسا ہونے والا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔