ریاستی حکومت نے کسانوں کا8165 کروڑ روپئے قرضہ معاف کیاہے:وزیر اعلیٰ سدارامیا کاکوپل میں خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

کوپل :23 ؍ستمبر(ایس او نیوز) قحط وخشک سالی کی زد میں آئے کسانوں کے لئے امید کی کرن بنتے ہوئے کوآپریٹیو بینکوں میں کسانوں کی طرف سے کئے گئے قرضہ جات کو50 ہزار روپئے ہماری حکومت نے معاف کردیا ہے، کو آپریٹیو بینکوں میں ریاست کے 2227506 کسانوں کا8165 کروڑ روپئے قرضہ جات کو ہماری حکومت نے معاف کردیا ہے، اس کے علاوہ کامرس بینکوں میں کسانوں کے قرضہ جات کی حقدار تقریباً42 ہزار کروڑ روپئے ہے، مرکزی حکومت نے کسانوں کا یہ قرضہ معاف نہیں کررہی ہے، لیکن مرکزی حکومت نے کسانوں کا یہ قرضہ معاف نہیں کررہی ہے، لیکن مرکزی حکومت سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کے قرضہ جات کو معاف کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کیا، کوپل ضلع کے بیرون زون میں بروز جمعہ منعقدہ ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد افتتاح اور سرکاری عوام پرور اسکیموں کے مستفیدین کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ کرشنا بی اسکیم کے تحت کوپل لفٹ ایری گیشن کے تیسرے مرحلہ کے کاموں کے لئے حکومت کی جانب سے 2265 کروڑ روپئے عنقریب جاری کئے جائیں گے، ضلع میں منعقدہ مختلف سرکاری اسکیموں کے مستفیدین کا یہ اجلاس ضلع کے حق میں تاریخی بنتا جارہا ہے، سرکاری اسکیموں کی حمایت میں یہاں جمع عوامی سمندر باعث مسرت بنا ہوا ہے، ہم برسر اقتدار آنے سے پہلے ہوسپیٹ سے کوڈل سنگما پدیاترا کے ذریعہ یہاں سے گزرے تھے، اس وقت ہم نے کہا کہ ہماری حکومت بنے گی تو ہم ہر سال آبپاشی اسکیموں کے لئے 10 ہزار کروڑ روپئے خرچ کریں گے، ہم نے جو کہا تھا وہ دکھایا ، پانچ سانسالوں میں ہم 60 ہزار کروڑ روپئے خرچ کررہے ہیں، ریاست میں آبپاشی ، بجلی دیہی ترقیات اور تعلیمی شعبہ جات کو مرکز توجہ بنایا گیا ہے، اس قسم کے منصوبوں کو نشان زد کرتے ہوئے ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ تالابوں کو بھرنے کی اسکیمیں تشکیل دی جارہی ہیں، ریاست میں7 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے تالابوں کو بھرنے کی کارروائی انجام دی جارہی ہے، کوپل ضلع کے یلبرگہ اور کوپل تعلقہ جات بارش پر انحصار کرنے والے حلقے ہیں، یہ دونوں تعلقہ جات کو منتخب کرتے ہوئے 290 کروڑ روپئے کی لاگت سے تنگا بھدرا ندی کو بھرنے کی اسکیم کو ہر جھنڈی دکھائی گئی ہے، کوپل تعلقہ کے بہادر بنڈی لفٹ ایری گیش اسکیم امسال جاری کردی جائے گی، بارشوں پر انحصار کرنے والے کسانوں کی خوشحالی کے لئے ہماری حکومت نے کروشی بھاگیہ(زرعی زمین) اسکیم جاری کی ہے، ریاست میں تقریباً 1.67 لاکھ زرعی امورکے لئے پانی کے حوض تعمیر کئے گئے ہیں، فی الوقت ریاست میں عمدہ بارشیں ہورہی ہیں، جس سے زرعی امور کے حوض بھرے ہوتے ہیں، کسانوں کو 3 لاکھ روپئے تک کا قرضہ بغیر کسی سود کے دیا جارہا ہے، ڈگری اور اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مصروف طلبہ کے لئے ذات پات کا بھید بھاؤ نہ کرتے ہوئے تمام طلباء کو لیب ٹاپ دئے جانے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے، مالدار طلبہ آسانی سے لیب ٹاپ خریدلیتے ہیں، لیکن قریوں اور دیہات کے قریب طلبہ ڈگری اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ضروری لیپ ٹاپ خرید نہیں سکتے ہیں، اس لئے ہم نے یہ اسکیم جاری کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...