دستور کو تبدیل کرنے والی بات کہنے والے آننت کمار ہیگڈے کے حلقہ میں ہی پہنچ کر گرجے فلم ایکٹر پرکاش رائے؛ کہا ہماری خاموشی ہمیں مار ڈالے گی

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2018, 3:16 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

سرسی 14/جنوری (ایس او نیوز) مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کے ہی حلقہ میں پہنچ کر اُن کے دستور کو تبدیل کرنے والے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے فلم ایکٹر پرکاش رائے نے گرج کر کہا کہ دیش کو لگی ایک بڑی بیماری کا علاج کرنا ہے تو دستور کا احترام کرنے والے سبھی لوگوں کو متحد ہوکر اس بیماری کو دور کرنا ہوگا۔ ’بھائی چارگی کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقدہ  ’ہمارا دستور ہمارا فخر ‘کے موضوع پر سرسی کے راگھویندرا مٹھ میں سنیچر صبح  کو منعقدہ ریاستی اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد معروف دانشور اور فلم اداکار پرکاش رائے خطاب کررہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت دیش کو ایک بہت بڑی بیماری لگ گئی ہے۔ اور جس کسی کو بھی اس ملک کے دستور پر فخر ہے ، اسے چاہیے کہ اس مرض کو ختم کرنے کی جدوجہد کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تاریخ پر بات کرنے کے  لئے وقت نہیں ہے ،لیکن مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے اور سوچنے کے بھر پور مواقع موجود ہیں۔ اس لئے ہمیں مستقبل کے بارے میں جرأت مندی کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔ورنہ ہماری خاموشی ہمیں مار ڈالے گی۔

پرکاش رائے کے مطابق’’ زعفرانی بریگیڈ کا رنگ اب پوری طرح کھل کر سامنے آگیا ہے۔ یہ لوگ جو لاشوں پر سیاست کررہے ہیں وہ میرے دیش کے اصلی ہندو نہیں ہیں۔ان کا رنگ بھی زعفرانی نہیں ، بلکہ وہ کوئی اور ہی رنگ ہے۔

آننت کمار ہیگڈے کے حالیہ بیانات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پرکاش رائے نے کہا کہ ضلع کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کرکٹ کھیلنے کے لئے میدان میں اُتر تے ہیں اور  فٹ بال کھیل کھیلتے ہیں، ایسا کرنے کی صورت  میں گیند اُن کے چہرے کو بگاڑنا طئے  ہے ۔ پرکاش رائے نے کہا کہ آننت کمار ہیگڈےجو  من میں آیا بول دیتے ہیں ۔ انہیں  ملک کے دستور کا کوئی علم نہیں ہے اور وہ اس طرح کی بیان بازی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ عوام کی معصومیت اور خاموشی کا فائدہ اٹھا کرسیاسی پارٹیاں الیکشن ختم ہونے تک امن اور بھائی چارگی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں لگ گئی ہیں۔عوام کو چاہیے کہ ایسی پارٹیوں کی کھل کر مخالفت کریں۔ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس طرح کی سیاست سے صرف دکھ نہیں ہوتا بلکہ ہمیں غصہ بھی آتا ہے۔پرکاش نے پوچھا کہ اس سرزمین پر ایک طبقے کا جینا حرام کرنے والے کیا ہندو ہوسکتے ہیں؟احتجاجی مظاہرے کرکے ٹائروں کو آگ لگادینا کیا ہندو توا ہو سکتاہے؟

پرکاش رائے  کا کہنا تھا کہ زعفرانی رنگ دیکھ کر سوامی ویویکا نند کی یاد آتی ہے۔ لیکن آج کل کچھ بددماغ لوگ زعفرانی رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں سے سیاست مذہبی منافرت میں بدل جاتی ہے۔جو اصلی ہندو ہیں وہ کبھی بھی فرقہ وارانہ بھائی چارگی کو برباد کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

پرکاش رائے نے خطاب کے ا بتدا میں کہا کہ جیسے ہی وہ پروگرام میں شریک ہونے کے لئے  پہنچے، مقامی پولس نے  اُنہیں  مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اشتعال انگیز خطاب نہ کروں۔  پرکاش رائے نے کہا کہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں میں سے نہیں ہوں، ایسی تقریر کرنے والے اسی مقام (سرسی) میں موجود ہیں۔

سیمینار سے قبل ایک ریلی نکالی گئی تھی۔گجرات سے تشریف فرما حقوق انسانی کے کارکن میک وان مارٹن نےسرسی اولڈ بس اسٹائنڈ کے بالمقابل بڈکی بیل میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو پھولوں کی مالا پہنانے کے بعد ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی تھی، ریلی مختلف راستوں سے ہوکر سرسی کے  رگھویندرا مٹھ پہنچی تھی

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے میک وان مارٹن نے سپریم کورٹ کے چار ججوں کے میڈیا کے سامنے پہنچ کر دستور کو بچانے کی بات  پر سخت تشویش کا اظہار  کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ملک کی آزادی کے 70 سال بعد اب ملک کی جمہوریت خطرہ میں ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ججوں کو میڈیا کے سامنے آکر عدلیہ میں ہورہی  من مانی کا انکشاف کرنا پڑا ہے،ا س سے ملک کے عدلیہ پر منڈلانے والے خطرات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پرمفکر اور مصنف رحمت تریکیرے نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف فرقوں کے درمیان آپسی تصادم بڑھتا جا رہا ہے اور انسانیت کا جذبہ گھٹتا جارہا ہے۔اقتدار پر آنے کے لئے انسانی رشتوں میں آگ لگانے کا کام ہورہا ہے۔عقل اور ہوش رکھنے والے ہر انسان کو اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے ہی بیان دیا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔جب ایسے لوگ سامنے ہوں جن کا یہ نظریہ ہوکہ اگر ایک لاش گرتی ہے تو ہم جیت سکتے ہیں، تو ایسی صورت میں جمہوریت کے بارے میں بات کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

سمینار میں کئی دیگر دانشور حضرات، سماجی کارکن اور سنئیر صحافیوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک کے دستور کو بچانے  اور ملک میں بھائی چارگی کا عام کرنے کے تعلق سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا، جس کی ریکارڈنگ ذیل میں دی جارہی ہے:

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...