ریاستی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل فی الوقت نہیں: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ فی الوقت وہ اپنی ریاستی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل نہیں کریں گے۔آج سی آئی ڈی دفتر میں اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی میٹنگ سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت کی دو مخلوعہ نشستوں کو پرکرنے کے بارے میں ابھی غور خوض نہیں ہوا ہے۔حال ہی میں وزیر کوآپریشن مہادیوپرساد کے فوت ہونے اور جنسی اسکینڈل میں ملوث ایچ وائی میٹی کے استعفیٰ دینے کے سبب دو وزارتیں خالی ہوئی ہیں، جنہیں حاصل کرنے کیلئے وزارت کے دعویداروں میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ سینئر اراکین اسمبلی کی طرف سے ان وزارتوں کو حاصل کرنے کیلئے سدرامیا پر دباؤ بھی ڈالا جارہاہے۔ شمالی کرناٹک سے کربا فرقہ کی نمائندگی کرنے والے میٹی کو برطرف کئے جانے کے بعد اسی طبقے کے کسی اور لیڈر کو وزارت دینے کیلئے سدرامیا پر زور دیا جارہاہے، جبکہ مہادیو پرساد کی موت کے سبب مخلوعہ وزارت میں کسی لنگایت فرقہ کے لیڈر کومقرر کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں تاہم وزیر اعلیٰ کی طرف سے اس وضاحت کے بعد کہ ریاستی کابینہ میں ردوبدل زیر غور نہیں ہے، ان وزارتوں کے دعویداروں کی امیدوں پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...