ریاستی بجٹ کے فوراً بعد بی بی ایم پی بجٹ:گنا شیکھر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے ریاستی اسمبلی میں جیسے ہی بجٹ پیش کیا جائے گا اس کے ایک ہفتے کے اندر برہت بنگلور مہانگر پالیکے کا بجٹ بھی پیش کردیا جائے گا۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی کے چیرمین ایم کے گنا شیکھر نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال بی بی ایم پی کے بجٹ کا حجم گیارہ ہزار کروڑ روپیوں سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ 17 یا 18مارچ کو وزیراعلیٰ سدرامیا کی طرف سے اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کی تیاری جاری ہے۔ اس کے بعد 25 مارچ تک بی بی ایم پی کا بجٹ پیش کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کمشنر منجوناتھ پرساد سے بات چیت کی ہے۔ کمشنر نے تمام محکموں سے مشورہ کے بعد کمیٹی کو بجٹ پیش کرنے کیلئے دس ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کے تخمینے روانہ کئے ہیں۔ کمیٹی نے بھی بجٹ کی تیاریوں کے متعلق شہر کے مختلف اداروں اور انجمنوں سے تبادلۂ خیال کیا ہے، یہ کوشش کی جارہی ہے کہ انتہائی شفاف اور بامقصد بجٹ پیش کیا جائے ، جس سے شہریان بنگلور کو فائدہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ خاص طور پر شہر بنگلور کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے، پینے کے پانی کی سہولیات کو سدھارنے کے پراجکٹوں کو ترحیحی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے گا۔بجٹ کے ذریعہ بی بی ایم پی کوہونے والی آمدنی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ گزشتہ سال بی بی ایم پی میں 9351 کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کیا گیااور اتنے بڑے تخمینے کے باوجود صرف چالیس فیصد منصوبے پورے ہوسکے، اسی لئے اس بار بی بی ایم پی مالی وسائل کو بڑھاوا دینے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کی طرف توجہ دے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔