اندرا کینٹین کی شہر میں شروعات کیلئے احکامات جلد: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th March 2017, 10:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:28/مارچ(ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تمام 198 وارڈوں میں نما کینٹین شروع کرنے کا ریاستی حکومت نے بجٹ میں جو منصوبہ اعلان کیا ہے اسے آنے والے دنوں میں اندرا کینٹین پکارا جائے گا۔آج اسمبلی میں بجٹ بحث کے جواب کے دوران سدرامیا نے کہاکہ بہت جلد ان کینٹینوں کی شروعات کا حکمنامہ باضابطہ جاری کردیا جائے گا اور اندرا کینٹین شہر کے 198مقامات پر کام کرنے لگیں گے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جیسے ہی اپنی تقریر کے دوران نما کینٹین کا تذکرہ کیا حکمران پارٹی ممبران نے مطالبہ کیا کہ اس کینٹین کو اندرا کینٹین پکارا جائے، اسے منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جلد ہی اس سلسلے میں حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔ اس کینٹین میں رعایتی قیمتوں پر ناشتہ، کھانا، چائے وغیرہ مہیا کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں روزانہ پندرہ تا بیس لاکھ لوگوں کی آمد ورفت رہتی ہے، ان میں سے اکثر سیاح،مزدور اور ملازمین ہوتے ہیں، یا پھر بے روزگار افراد روزگار کی تلاش میں آتے ہیں، ان کے علاوہ شہر میں بسے غریبوں کی سہولت کیلئے بھی یہ کینٹین قائم کی جارہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔