7اگست سے حج پروازوں کا آغاز ریاستی عازمین کو کسی دشواری کا سامنانہیں ہوگا:روشن بیگ کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی(ایس او نیوز) امسال ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ حج بیت اﷲ کیلئے روانہ ہونے والے عازمین کے لئے فلائٹس کا آغاز 7اور8 اگست کی درمیانی شب سے ہوجائے گا ۔ہرسال کی طرح امسال بھی عازمین کو کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ ہواس کو یقینی بناتے ہوئے ہوائی جہازوں کے اوقات رات میں طے کئے گئے ہیں ۔یہ بات ریاستی وزیربرائے حج وشہری ترقیات آرروشن بیگ نے بتائی۔ بنگلوروپیالیس کے ٹینس پویلین میں عازمین حج کے تربیتی کیمپ کے دوران اردو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج سے انہوں نے یہی گزارش کی ہے کہ حج کیمپ میں اپنی بکنگ اور روانگی نیز ہر مرحلہ میں وقت کی پابندی کا خاص طورسے اہتمام کریں تاکہ کسی ایک کی تاخیر کے سبب دیگر عازمین کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کا سفر پورے آرام سے گزرے اس مقصد کے تحت وہ اورحج کیمپ کا ہر رضاکار ہمہ وقت کوشش میں رہتا ہے ۔ روشن بیگ نے بتایا کہ ہوائی جہازوں کے اوقات اس مناسبت سے طے کئے گئے ہیں کہ رات میں شہر گلستان میں عشاء کی نماز ادا کرکے روانہ ہونے والے عازمین سرزمین حجاز میں فجرکی نماز ادا کرسکیں ۔انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ عازمین حج کے لئے جدہ ہوائی اڈہ پر کھانے کے انتظام کے طورپر یہیں سے کھانے کے پیکٹس مہیا کروائے جائیں گے تاکہ عازمین کو جدہ ہوائی اڈہ میں پہنچتے ہی بھوک کی وجہ سے پریشانی محسوس نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وہ کل 17جولائی کو خود حج کمیٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ شہرکے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچ کر ایرانڈیا اورایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے اعلیٰ افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے جانچ بھی کریں گے ۔ مسٹر روشن بیگ نے بتایا کہ امسال جملہ 14 ہوائی جہاز ریاستی عازمین کو لے کر جدہ کے لئے اڑان بھریں گے ۔ تمام کے تمام ہوائی جہاز رات 12.40 بجے روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 7اور8 اگست کی درمیانی شب سے ہوائی جہازوں کا آغازہوگا۔ عازمین کا آخری ہوائی جہاز 21 اگست کو روانہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانڈیا کے ہوائی جہاز جس میں 340 عازمین کی گنجائش ہے اڑان بھریں گے۔ عازمین کی واپسی کا سلسلہ 21ستمبر سے ہوگا۔ریاستی حج کمیٹی کے تمام عازمین مدینہ منورہ کے ہوائی اڈہ سے راست بنگلور پہنچیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ حج کے سفرکی مدت 45 دنوں کی رہے گی۔ الحاج روشن بیگ نے بتایا کہ 5اگست سے غالباً حج ہاؤز میں حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور 7اگست سے باضابطہ ہوائی جہازوں کی روانگی کا سلسلہ چل پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حج فلائٹس کے جلسہ کا حسب روایت ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا افتتاح کریں گے اوراس جلسہ میں شرکت کے لئے مرکزی اورریاستی وزراء ،عمائدین اورعلمائے کرام کو مدعو کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...