میٹرو ریل ملازمین یونین نامنظور بی ایم آر سی ایل کے تحت کام کرنے والے ملازم نہیں: منتظمین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20/ستمبر(ایس او نیوز) بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ(بی ایم آر سی ایل) انتظامیہ نے ملازمین کی یونین کو نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی ملازم نہیں ہے بلکہ وہ سب سوپروائزر ہیں۔ اس سلسلہ میں بی ایم آر سی ایل نے مجوزہ یونین کو جاری اپنے مکتوب کے ذریعہ مطلع کردیاہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق9ستمبر 2017کو میٹرو ریل انتظامیہ نے مذکورہ یونین کے نام ایک مکتوب جاری کیاہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ بی ایم آر سی ایل میں کام کرنے والے لوگ ملازمین نہیں ہیں بلکہ وہ سوپروائزر ہیں۔ اس لئے وہ مزدوریونین نہیں بناسکتے ، اس میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہاں پر کام کرنے والوں کو10ہزار روپئے سے کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ یونین کے صدر سوریہ نارائن مورتی نے اس سلسلہ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ 2ماہ سے زیر التواء ہے۔ انہوں نے ورکرس کی جانب سے بی ایم آر سی ایل انتظامیہ کو ایک یادداشت پیش کیاتھا جس میں29؍مطالبات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کی منظوری نہیں ملنے سے ہم ناراض نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کوئی بڑا قدم اٹھانے والے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کا یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ مسٹر مورتی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس معاملہ کو لے کر وہ گزشتہ2 ماہ سے بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر پردیپ سنگھ کھرولا سے ملنا چاہتے ہیں، مگر آخری وقت میں انہیں یہ کہہ کر معذرت کرلیتے ہیں کہ وہ کسی ضروری میٹنگ میں مصروف ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔