بھٹکل:ایس ایس ایل سی امتحانات شروع :پہلے دن 30طلبا غیر حاضر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2018, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/مارچ (ایس اؤ نیوز)جمعہ سے شروع ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات میں پہلے دن طلبا نے اردو، کنڑا،انگریزی زبان کا پرچہ لکھا۔ تعلقہ کے 9امتحانی مراکز میں کل 30طلبا غیر حاضر رہنے کی تعلقہ بلاک ایجوکیشن دفتر کے منتظم سبرامنیا بھٹ نے جانکاری دی ہے۔

دفتر سے ملی جانکاری کے مطابق طلبا کو امتحانات کے پرچے لکھنے پرسکون ماحول عطاکرنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے تھے۔پہلے دن 2048طلبا میں سے 2018طلبا امتحان میں حاضر رہ کر اپنا پرچہ لکھا تو 30طلبا غیر حاضر رہے۔

بھٹکل کے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول امتحانی مرکز میں 8،انجمن گرلس اسکول میں 5، نیو انگلش اسکول میں 2،مرڈیشورکے جنتا ودیا لیہ میں 1، سرکاری ہائی اسکول بیلکے مرکز میں 2طلبا غیر حاضر رہے۔ جب کہ بینا وئیدیا اور سرکاری ہائی اسکول سونارکیری میں طلبا حاضری کی شرح 100 فی صد رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔