یس یس یل سی امتحانات میں بنگلور کے مسلم مینجمنٹ اسکولوں کے اچھے نتائج

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th May 2017, 1:02 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:13/ مئی (ایس او نیوز) ہر طالب علم کے تعلیمی سفر میں ایک اہم اور اولین سنگ میل کی حیثیت کے حامل ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔سکینڈری ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے سال 2017کیلئے منعقد یس یس یل سی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا گیا ہے امتحانات میں مسلم طلباء وطالبات کی کامیابی بھی قابل تحسین ہے۔

شہر بنگلور کے کئی ایک مسلم مینجمنٹ اسکولوں کے طلبا اچھے مارکس حا  صل کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔ جامع مسجد بنگلورسٹی کے تحت چلنے والے جامع العلوم گروپ آف انسٹی ٹیو شنس میں پڑھنے والے 95فیصد طلباوطالبات  اچھے مارکس حاصل کرکے کامیاب ہوئے ہیں یہاں 112طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئیں تھی ان میں 100کامیاب رہے ان میں 23  نے امتیازی کامیابی حاصل کی اور 47فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ بسم اللہ نگر میں بسم اللہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت چلنے والی بی ای ٹی ہائی اسکول کے150طلباء میں سے 105کامیاب رہے ان میں 9 نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔اور 59فرسٹ کلاس میں کامیاب رہے اسی ادارے کے تحت چلنے  والی بی ای بی صفیہگرلز ہائی اسکول کی  70%  طالبات  کامیاب رہے 79طالبات امتحان میں شریک رہیں ان میں 55کامیاب ہوئیں پانچ نے امتیازی کامیابی حاصل کی 47فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ فریزرٹاؤن میں چلنے والی ناصح پیبلک اسکول کے صد فیصد نتائج نکلے یہاں 9طلباء امتحان میں شریک ہوئے اور تمام فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ شہر کے پلنا گارڈن میں چلنے والی مناہل ہائی اسکول کے80فیصد طلباء وطالبات کامیاب رہے یہاں 82میں سے78طلباء کامیاب رہے ان میں 6نے امتیازی مقام حاصل کیا اور18فرسٹ کلاس میں کامیاب  رہے حضرت  توکل مستان درگاہ کے احاطہ میں چلنے والی ہچ ٹی یم ہائی اسکول کے 85فیصد طلباء کامیاب رہے 21میں 19 کامیاب  ہوئے۔ان میں 14فرسٹ کلاس رہے  شہر کی قدیم سی یم اے گرلز ہائی اسکول کی 70فیصد طالبات کامیاب رہیں 110میں سے 76کامیاب رہے ان میں 29فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔اسی طرح سی ایم اے بوائز ہائی اسکول کے66%فیصد طلباء کامیاب رہے یہاں 114طلباء امتحان میں شریک ہوئے ان میں 75فیصد کامیاب رہے اسی طرح سی یم اے کے تحت چلنے والی محمود شریف ہائی اسکول یشونت پور کے 55فیصد طلباء یعنی20میں 11کامیاب رہے۔ جئے نگر میں چلنے والی سی ای یس ہائی اسکول کے60فیصد طلباء کامیاب رہے الامین ہائی اسکول کے90فیصد طلباء کامیاب رہے 41طلباء میں 37کامیاب ہوئے ان میں 8نے امیتازی کامیابی حاصل کی16فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے اسی طرح الامین ریسی ڈنشیل اسکول  ہوسکوٹہ کے38طلباء امتحان میں شریک ہوئے ان میں 29کامیاب 22فرسٹ کلاس،رشا دنگر میں چلنے والی لڑکیوں کی ہائی اسکول تربیت البنات کی صد فیصد طالبات کامیاب رہیں۔ 42طالبات نے امتحان دیا اور تمام کامیاب قرار دیئے گئے ان میں 3نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ بیدواڑی میں چلنے والی میسح العلوم ہائی اسکول کے31میں سے22طلباء کامیاب ہوئے ان میں ایک نے نمایاں کامیابی اور 10فرسٹ کلاس میں کامیاب رہے۔ جے سی نگر میں چلنے والی مبارک ہائی اسکول کے96فیصد طلباء کامیاب رہے یہاں 36میں سے 32کامیاب ان میں 8نے نمایاں کامیابی اور 16نے فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح جے پی نگر میں ماؤنٹ عرفات ایجوکیشن سوسا ئٹی کے تحت چلنے والی ہولی مدر ہائی اسکول کے 96فیصد طلباء کامیاب رہے یہاں 28میں 26طلباء  کامیاب  ہوئے ان امتیازی اور فرسٹ کلاس کے طلباء بھی شامل ہیں۔چامراج پیٹ کی ویلنگٹن ہائی اسکول کے 75فیصد طلباء کامیاب رہے 70طلباء امتحان میں شریک تھے کامیاب ہونے والوں میں 5نے امتیازی مقام حاصل کیا اور38فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ سنگین جامع مسجد تارامنڈل کے تحت چلنے والی یس جے یم ہائی اسکول کے60فیصد طلباء کامیاب رہے یہاں 18میں 11طلباء کامیاب ہوئے۔یتیم خانہ اہل اسلام کے تحت چلنے والی ہائی اسکول کی طالبات بھی اچھی تعداد میں کامیاب ہوئے الیاس نگر میں چلنے والی بی بی فاطمہ ہائی اسکول کی 60فیصد یعنی20میں 12طالبات کامیاب رہے ان میں تین نے امتیازی کامیابی دوفرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ الماس ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والی الماس ہائی اسکول کے16طلباء کامیاب ان میں دو امتیازی اور5فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ہدیٰ نیشنل اسکول کے 143طلباء امتحان میں شریک ہوئے جن میں 135کامیاب رہے ان میں 21نے امتیازی کامیابی حاصل کی94فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...