جمعرات سے کرناٹک بھر میں ایس ایس ایل سی امتحانات؛ 8.77 لاکھ طلبا دیں گے امتحانات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2017, 5:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔28؍مارچ(ایس او  نیوز) رواں سال کے ایس ایس ایل سی امتحانات 30 مارچ سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات کیلئے کرناٹکا سکینڈری ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 30 مارچ سے 12؍ اپریل تک یہ امتحانات جاری رہیں گے۔ پہلی بار امتحانات میں وقت کی پابندی کو سختی سے لاگو کیا گیا ہے۔ صبح 9:30  بجے امتحان شروع ہوگا ، اس کیلئے 9:15  بجے سے 9:30  بجے تک امتحان ہال میں داخل ہونے کی مہلت دی جائے گی۔ہر امتحانی مرکز میں ان اوقات پر دو گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔ دوسری گھنٹی کے بعد کسی بھی طالب علم کو کسی بھی حال میں امتحان ہال میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

30 مارچ کو فرسٹ لینگویج کا امتحان ہوگا۔3؍ اپریل کو میتھس ، 5 اپریل کو سکینڈ لینگویج 7؍ اپریل کو سائنس، 10 اپریل کو تھرڈ لینگویج ، اور 12؍ اپریل کو سوشل سائنس کا امتحان ہوگا۔

کل اگادی کی چھٹی کے سبب امتحانی عملہ اور افسران نے آج ہی امتحانی مراکز پہنچ کر طلبا کے رجسٹریشن نمبرس وغیرہ درج کردئے ہیں۔ ایس ایس ایل سی امتحان میں حصہ لینے والے طلبا کی سہولت کیلئے امتحانی بورڈ نے حسب معمول ٹیلی فون ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ -23310075 080 یا 23310076 پر فون کرکے طلبا اپنے شکوک کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

امتحانات کو انتہائی شفافیت سے انجام تک پہنچانے کیلئے بورڈ کی طرف سے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ بورڈ کی ڈائرکٹر یشودا بوپنا نے بتایاکہ امتحانات کے دوران نقل نویسی ا ور دھاندلیوں یا پھر پرچۂ سوالات کے افشاء کو روکنے کیلئے بورڈ کی طرف سے تمام احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں۔

امسال جملہ 2770امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 1092 سرکاری اسکولوں ، 1084ایڈڈ اور 594 ان ایڈڈ ہیں۔ 17؍ امتحانی مراکز کو حساس ترین اور 72کو حساس قرار دیاگیا ہے۔جہاں مبینہ دھاندلیوں کے خدشات کو دیکھتے ہوئے اضافی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریاست بھر کے 1184 اسکولوں میں دھاندلیوں پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے ہر کمرے میں نصب کئے گئے ہیں، جبکہ 1361مراکز میں امتحانی سپرنٹنڈنٹ کے دفاتر میں سی سی ٹی وی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔

اس بار امتحان میں جملہ877174 طلبا امتحان لکھ رہے ہیں، جن میں469835 لڑکے اور407339 لڑکیاں شامل ہیں۔ شہری علاقوں سے جملہ 390332 طلبا امتحان لکھ رہے ہیں، جن میں سے 187625 لڑکیاں اور 202707 لڑکے شامل ہیں۔ دیہی علاقوں سے 486842 طلبا امتحان دیں گے۔ جن میں 219714 لڑکے اور 267128 لڑکیاں شامل ہیں۔

ریاست بھر کے 14198 اسکولوں کے طلبا امتحان دے رہے ہیں ، جن میں 5834 ان ایڈڈ ، 3301 ایڈڈ اور 5163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔ محکمۂ تعلیمات کی کمشنر سوجنیا نے ایک اخباری کانفرنس میں یہ تمام تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے کیلئے طلبا کو صبح9:45 بجے تک کی مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد کسی کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ پہلی بار تین اسکولوں پر مشتمل کلسٹر کاتعین کیاگیاہے۔ طلبا کیلئے امتحانی مراکز کا انتخاب غیر متعین (Random) طریقے سے کیا گیا ہے۔

امتحانات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہر امتحانی مرکز کے ایک کلومیٹر کے دائرہ میں امتناعی احکامات لاگو کئے گئے ہیں۔ طلبا کو آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہال ٹکٹ دکھانے پر بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی  بسوں میں انہیں پاس تصور کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہے۔ طلبا ان بسوں کے ذریعے امتحان گاہ  پہنچ سکتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...