کشمیر:لال چوک پر بی جے پی یوتھ ونگ کی تاریخی ’’ترنگا ریلی‘‘ناکام بنادی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 10:28 AM | ملکی خبریں |

سری نگر۔15اگست (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ یا’’یووا مورچا‘‘کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب میں تاریخی لال چوک میں مجوزہ ترنگا ریلی کو ناکام بناتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی رات کو لال چوک کے ہوٹلوں سے کم از کم200بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے بی جے پی یوتھ ونگ کے کارکنوں کو حراست میں لیکر سیول لائنز کے متعدد پولیس تھانوں میں نظربند رکھا۔ تاہم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے اختتام پذیر ہونے کے بعد حراست میں لئے گئے کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی یوتھ ونگ کارکنوں کو حراست میں لینے کا اقدام شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے بی جے پی کارکنوں کی قیادت بی جے پی یووا مورچا کے قومی نائب صدر اعجاز حسین کررہے تھے ۔ اس دوران جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی یوتھ ونگ کارکنوں کی گرفتاری کو فکسڈ میچ قرار دیا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فکسڈ میچ کی ایک صحیح تعریف۔ جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت نے قومی ترنگا لہرانے جارہے بی جے پی عہدیداران کو حراست میں لیا۔ انتظامیہ نے منگل کو تاریخی لال چوک کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...